نئی دہلی6/ ستمبر (پریس نوٹ) ممنوع تنظیم داعش کے رکن ہونے اور ہندوستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کے الزامات کے تحت گرفتار ملزم جمیل احمدکو آج جئے پور ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات صادر کئے۔ ملزم جمیل احمد حاجی خلیل احمد باکھڑ گذشتہ کئی سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے۔عدالت نے نہ صرف ملزم کو ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے…
نئی دہلی، 6 ستمبر (پریس نوٹ) ورانسی میں تبلیغی جماعت کے خلاف کی گئی پولیس کی کاروائی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بور ڈ نے تشویش ناک، غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک بیان میں کہا کہ ورانسی پولیس کے ذریعہ تبلیغی جماعت کے افراد کو مساجد سے نکال کر شہر سے باہر بھیج دیا جانا اور مساجد…
خرطوم۔ سوڈان میں فوج اور منحرف ’ریپڈ سپورٹ فورسز‘ کے درمیان کئی ماہ سے جاری شدید لڑائیوں میں عوام ایک نئے المیے سے دوچار ہوچکےہیں۔ ہر طرف تباہی اور بربادی کی داستانیں بکھری ہوئی ہیں اور لوگ فاقوں کی وجہ سے اپنے بچوں کو کیڑے مکوڑےکھلانے پر مجبور ہیں۔ بے گھر ہونے والے لوگ المناک حالات سے دوچار ہیں جہاں وہ پناہ ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ خوراک کی عدم دستیابی کا بھی شکار ہیں۔ ڈاکٹرز…
حیدرآباد: 5؍ستمبر (عصرحاضرنیوز) موسی ندی میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھتے ہوئے موسی رام باغ برج کو منگل کی رات 9 بجے سے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا ہے جب عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے ذخائر سے موسی ندی میں تقریباً 6000 کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقی کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار نے بند کرنے کا اعلان کیا…
حیدرآباد: تلنگانہ کے جے شنکر بھوپال پلی ضلع میں منگل کو آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کی موت ہوگئی۔ چیتال منڈل کے کیلاپور گاؤں کے کھیت مزدوروں کا ایک گروپ کھیتوں میں کام کرنے گیا تھا۔ بارش شروع ہوتے ہی انہوں نے ایک درخت کے نیچے پناہ لی۔ تاہم، آسمانی بجلی گرنے سے، دو خواتین – چلیورو سریتھا، 30، اور نیرپتی ممتا، 32 – موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ چار دیگر شدید زخمی ہیں…