آئینۂ دکن

یومِ اطفال کے موقع پر کے ٹی آر نے ایک ننھے لڑکے کی مانگ پوری کرنے کی دی ہدایت

حیدرآباد 14 نومبر(عصرحاضر) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو نے یوم اطفال کے موقع پر ایک ننھے لڑکے کی خواہش پوری کرتے ہوئے اس کے علاقہ کے پینے کے پانی کی پائپ لائن کے مسئلہ کو حل کرنے کی ہدایت دی۔

اس لڑکے نے وزیرموصوف کو ایک مختصر ویڈیو ٹوئیٹ کی تھی جس میں وہ ایک پلے کارڈ لئے ٹہرا ہوا ہے۔ اس پلے کارڈ پر لکھاگیا ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں سے حیدرآباد کی گولڈن سٹی کالونی پلرنمبر248 میں پینے کے پانی کی پائپ لائن کا انتظار یہاں کے لوگ کررہے ہیں۔اس لڑکے کے اس ویڈیو پر وزیرموصوف نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد واٹربورڈ دانا کشور کوہدایت دی کہ وہ شخصی طورپرآج اس علاقہ کا دورہ کریں اور اس مسئلہ کو حل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×