مولانا سید محمد طلحہ صاحب قاسمی نقشبندی کا دورهٔ نظام آباد
نظام آباد: 6؍جنوری (پریس ریلیز) مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی کی اطلاع کے مطابق عالم اسلام کے مشہور ومعروف عالم دین صاحب نسبت بزرگ حضرت مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی صاحب مدظلہ العالی خلیفہ حضرت الحاج حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی ان شاء اللہ بتاریخ 7؍جنوری بروز جمعرات بعد نماز عشاء شہر نظام آباد تشریف لائیں گے استفادہ واصلاح کی غرض سے درج ذیل پروگرام طے کیے جارہے ہیں آپ تمام ہی علماء حفاظ ائمہ وموذنین مساجد کے علاوہ مختلف دینی وملی اور سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران سے خواہش کی جاتی ہے بزرگان دین کی آمد سے ضرور فائدہ اٹھائیں
پہلا پروگرام بتاریخ 8/ جنوری 2021 بروز جمعہ‘ بمقام مکہ مسجد احمدپورہ کالونی ان شاء اللہ نماز جمعہ سے قبل. ..45=12 بجے ٹھیک خطاب شروع ہوگا۔
دوسرا پروگرام بتاریخ 8/جنوری 2021 بروز جمعہ بوقت بعد نماز عشاء بمقام مدینہ مسجد انیسہ نگر آچن پلی بودهن
مرد وخواتین سے اصلاحی وتربیتی خطاب فرمائیں گے۔
نوٹ …
خواتین کے لیے مدینہ فنکشن ہال متصل مدینہ مسجد میں انتظام رہے گا نماز عشاء ٹھیک 45=7. پر اداکی جائے گی
مولانالئیق احمد صاحب قاسمی‘ مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی‘ حافظ افسر‘ وسیم احمد خان‘ عنایت علی افروز‘ مفتی زبیر ‘ حافظ عتیق‘ اشفاق اصفی‘ اور جمیع وابستگان سلسلہ عالیہ نقشبندیہ نے عامۃ المسلمین سے تمام ہی پروگراموں میں شرکت واستفادہ کی خواہش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات 9010529786‘ 9505057866 پر رابطہ کریں۔