ریاست و ملک

ہمارا سہارا سوسائٹی نرمل کی جانب سے کھانے کے پیکٹس کی تقسیم

نرمل: 27؍مئی (سیدعبدالعزیز) ہمارا سہارا یوتھ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل کی جانب سےکورونا وائرس کے تناظر میں نافذ العمل لاک ڈاؤن کے موقع پر نہایت ہی غریب مستحق افراد جواپنی زندگی سڑکوں،بازاروں،چوراہوں اور بس اسٹینڈ و دیگر مقامات پر گزار رہے ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو وقت کے کھانے کے لئے پریشان ہے ایسے ہی لوگوں کی خدمت کے لئے نرمل شہر کی رفاحی و فلاحی تنظیم ہمارا سہارا یوتھ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل کے زمہ داران نے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے ہر روز ان غریب و بے سہارا لوگوں تک پہنچکر ان میں کھانے کے پیاکٹس اور پینے کا پانی تقسیم کررہے ہیں جو قابل ستائش عمل ہے سوسائٹی کے بانی وضلع نرمل صدر شیخ ارشان نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے پریشان حال غریب و بے سہارا لوگوں میں سوسائٹی کی جانب سے بلا لحاظ مذہب و ملت کھانا اور پینے کا پانی پہچایا جارہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایسے افراد جو نرمل کے سرکاری و خانگی دواخانوں میں زیر علاج ہیں انہیں کسی بھی گروپ کے بلڈ کی ضرورت پڑنے پر سوسائٹی کی جانب سے پچھلے کئی سالوں سے بروقت ان کی مدد کرکے خون کا عطیہ دیکر امداد فراہم کی جارہی ہے ارشان نے کہا کہ غریبوں کے کھانےاور پانی کے انتظامات اور مریضوں میں خون کا عطیہ حاصل کرنے کے لئے ہفتہ کے سات دن کسی بھی وقت سوسائٹی کے زمہ داران سے ربط پیدا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوسائٹی نرمل ٹاؤن پرییسڈنٹ محمد الماس سوسائٹی ممبران محمد ضوہیب،بشیر احمد، ،عزیز،محمد زبیر اپنا قیمتی وقت نکال کر اس نازک وقت میں غریبوں کی خدمت کررہے ہیں جس کا بہترین نعم البدل اللّٰہ پاک انہیں دنیا و آخرت میں عطا فرمائے گا انہوں نے کہا کہ غریبوں و مستحق افراد میں کھانے اور مریضوں میں خون کی کمی کے باعث خون حاصل کرنے کے لئے دئے گئے فون نمبرات 9603970985،7801024478 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×