آئینۂ دکن

مسلمان قادیانیوں کی نام نہاد عبادت گاہوں میں عید کی نماز نہ پڑھے

حیدرآباد: 2؍مئی (پریس نوٹ) مولانا محمد انصاراللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے بموجب حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو آخری نبی تسلیم کرنا اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے پوری دنیا کے مسلمان اس عقیدہ پر ایمان رکھتے ہیں لیکن خود کو "احمدیہ مسلم جماعت”کہنے والا مٹھی بھر قادیانی گروہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو آخری نبی تسلیم نہیں کرتا اس لئے بلحاظ مسلک ومشرب تمام علماء اور مفتیان کرام کا متفقہ فتویٰ ہے کہ خود کو "احمدی مسلمان” کہنے والے قادیانی فرقہ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے, اس کے باوجود قادیانی دھوکہ و فریب دینے کے لیےخود کو مسلمان باور کراتے ہیں ، اور اپنی نام نہاد عبادت گاہوں میں عید کی نماز کا اعلان کرتے ہیں بعض مسلمان جو قادیانیوں کی حقیقت سے واقف نہیں ہوتے، وہ قادیانی عبادت گاہوں میں عید کی نماز پڑھ لیتے ہیں، مجلسِ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ارکان مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا محمد عبد القوی مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی،مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی مولانا محمد امجد علی قاسمی مولانا مصلح الدین قاسمی اور مولانا محمد ارشد علی قاسمی نے تمام برادران اسلام کو با خبر کرتے ہوۓ کہا کہ وہ نام نہاد قادیانی عبادت گاہوں میں عید کی نماز نہ پڑھیں، اگر غلطی سے قادیانی عبادت گاہوں میں عید کی نماز پڑھ لی جائے تو تب بھی عید کی نماز ادا نہیں ہوگی،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×