آئینۂ دکن

مسلمانوں کی سب سے قیمتی دولت ایمان ہے‘ علاج کے نام پر اپنے ایمان کا سودا ہر گز نہ کریں

حیدرآباد: 5؍دسمبر (پریس نوٹ) ایک مسلمان کے لئے سب سے قیمتی دولت ایمان ہے، سب سے محبوب ترین ذات نبی ﷺ کی ذاتِ گرامی ہے ، سب سے بہترین کتاب قرآن مجید ہےاور زندگی گذارنے کا سب سے بہترین طریقہ آں حضرت ﷺ کا بتایا ہوا طریقہ ہے، انجمن فنکشن ہال بھولکپور مشیرآباد میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام میں مولانا شاہ جمال الرحمٰن مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نے اپنے صدارتی خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا، سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے مولانا نے موجودہ زمانہ میں فتنوں کی ایک لمبی فہرست ہے، دشمنانِ اسلام دین کے راستہ سے بے دین بنانے کی غیر معمولی محنتیں کررہے ہیں، افسوس کے مسلمانوں کی اکثریت قرآن مجید اور نبی ﷺ کی تعلیمات سے ناواقف ہے، اس لئے وہ فتنوں کا شکار ہورہے ہیں، جب کہ آں حضرت ﷺ نے واضح طور پر فرمایا کہ جب تک قرآن مجید اور میری سنت کو مضبوطی سے پکڑے رہو گے یعنی اُس کی پیروی کرتے رہوگے تم کبھی گمراہ نہیں ہوسکتے، مسلمانوں کو ایمان کی قدروقیمت سمجھنے ،اُس پر ثابت قدم رہنے اور اُس کی حفاظت کے لئے عہدہ و منصب کی لالچ، مالدار بننے کی حرص اور نفسانی خواہشات کی پیروی کے جالوں سے نکلنا ہوگا اور سوشیل میڈیا سے دور رہنا ہوگا، مولانا مفتاحی نے کہا: احادیث میں علاج کرانے کا حکم دیا گیا اور قرآن مجید میں انبیاء کرام کی دعائوں کا تذکرہ ہے، اس لئے علاج کرانے کو اور دعاء کرنے نہ جائز بتانا اور اُس سے روکنا کھلی ہوئی گمرائی ہے، اس طرح کی گمراہیوں سے محفوظ رہنے قرآن و سنت کی تعلیم کو عام کیا جائے ، اس کے لئے گھروں میں اور مساجد میں قرآن و سنت کی تعلیم کا منظم اور مستحکم نظام بنانا ضروری ہے، "جان سے پیارا ایمان ہمارا” کے عنوان سے منعقدہ جلسہ عام میں مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا: ہر شخص کو اپنے اعمال کا اندازہ ہے ہمارے اعمال اس لائق نہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کیۓ جاسکے لیکن نجات کے لئے ایمان ہمارے لئے سب سے بڑا سرمایہ ہے فیاض کا فتنہ علاج کے نام پر دراصل ایمان کے عظیم سرمایہ سے محروم کرنے کی سازش ہے ، مولانا قاسمی نے فیاضی فتنہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: فیاض بھیا نام کا شخص علاج کے نام پر اپنے کفریہ اور گمراہ افکار و نظریات پھیلارہا ہے بیماری کو یہ شخص گناہ کا نتیجہ بتارہا ہے دواؤں کے استعمال کو دجاّلی فتنہ کہہ رہا ہے اور اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاومناجات کرنے کو غلط ٹہرارہاہے اس شخص کی یہ تمام باتیں شریعت کے خلاف ہیں کیوں کہ قرآن وحدیث میں علاج کرانے کی ترغیب دی گئی ہے اور دعاء کرنے کا حکم دیا گیا ہے مولانا نے کہا: لوگ اس شخص کے پاس علاج کے لئے رجوع ہورہے ہیں لیکن فیاض نامی شخص نبیوں اور پیغمبروں جیسی باتیں کررہاہے ، مولانا نے اس فتنہ سے متاثرہ مرد وخواتین پر زور دیتے ہوئے کہا: وہ چند روزہ صحتیابی کے فائدہ کے نام پر اپنی متاعِ عزیز ایمان کا سودا نہ کریں ، قبل ازیں مولانا سعید خان ندوی خطیب جامع مسجد مشیرآباد اور مولانا وجیہ الدین قاسمی مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت نے بھی خطاب کیا قاری عبداللہ کلیمی کی تلاوت سے جلسہ کا آغاز ہوا، مولانا پیر عبدالوہاب قاسمی نے ہدیہ نعت پیش کی اور مولانا انصاراللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت نے جلسہ کی کارروائی چلائی اس موقع پر شہ نشیں پر مولانا مفتی غلام مجتبی قاسمی مولانا عبد الستار قاسمی مولانا عبد الوحید صاحب قاسمی مولانا عبد المعز صاحب قاسمی اور مولانا مفتی عبدالعزیز لحجی قاسمی کے علاوہ دیگر ذمہ دار علماء کرام اور عمائدین موجود تھے مولانا مفتی عبدالمجید قاسمی ، حافظ سہیل اور دیگر مخلص نوجوانوں نے جلسہ کے انتظامات میں حصہ لیا صدر جلسہ حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی کی دعاء پر جلسہ ختم ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×