آئینۂ دکن

آئی آئی ٹیز اور عدالتوں میں انگریزی کے بجائے ہندی کو متعارف کرنے کی پیشکش دستور کے منافی

حیدرآباد: 12/اکتوبر (عصرحاضر) ملک کے آئی آئی ٹیز اور عدالتوں میں انگریزی کے بجائے ہندی کو متعارف کرنے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی زیرقیادت پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سرگرم تارک راما راو جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند اور ریاست کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے کارگذار صدر بھی ہیں نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ہندوستان کی کوئی سرکاری زبان نہیں ہے اور ہندی، کئی سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے۔ تارک راما راو نے کہا کہ آئی آئی ٹیز اور مرکزی حکومت کی تقرریوں میں ہندی کو لازمی طور پر نافذ کرتے ہوئے این ڈی اے حکومت وفاقی جذبہ کی خلاف ورزی کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کے پاس زبان کا اختیار ہونا چاہئے۔ ہم ہندی کے نفاذ کو نہیں کہیں گے۔ تارک راما راو نے ہیش ٹیگ ہندی امپوزیشن بھی لگایا۔ ساتھ ہی انہوں نے آئی آئی ٹیز، عدالتوں میں ہندی کے نفاذ کے سلسلہ میں خبر کا انگریزی اخبار کا تراشہ بھی اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ پوسٹ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×