مفتی غیاث الدین رحمانی (مہتمم دارالعلوم رحمانیہ تالاب کٹہ حیدرآباد) کی والدہ محترمہ کا انتقال پُر ملال
حیدرآباد: 3؍نومبر (عصرحاضر) یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ حضرت حکیم شمس الدین انصاریؒ سابق مہتمم دارالعلوم رحمانیہ رنگیلی کھڑکی تالاب کٹہ حیدرآباد کی اہلیہ محترمہ اس دارِفانی سے رخصت ہوگئیں۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔ مرحومہ محترم مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صاحب مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ و صدر جمعیۃ علماء اندھرا و تلنگانہ‘ حکیم ڈاکٹر رشید احمد انصاری صاحب‘ محترم نجم الحسن صاحب ریکس آٹو موبائلس اور مولانا ابرارالحسن رحمانی قاسمی نائب مہتمم دارالعلوم رحمانیہ کی والدہ تھیں۔
الله تعالی ان کی مغفرت فرمائے درجات کو بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے جملہ پسماندگان و متعلقین کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
نوٹ: نماز جنازہ ان شاءاللہ بعد نماز ظہر مدرسہ دارالعلوم رحمانیہ کے احاطہ میں اداء کی جائے گی ( نماز ظہر ایک بجکر پچاس منٹ پر ہوگی )۔