آئینۂ دکن

مجلس تحفظ ختم نبوت جوبلی ہلز کے زیر اہتمام ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ

حیدرآباد: 11؍دسمبر (محمدعقیل) حافظ جہانگیر فیضی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت جو بلی ہلز کی اطلاع کے مطابق مجلس تحفظ ختم نبوت جو بلی ہلز کے زیر اہتمام حلقہ یوسف گوڑہ میں ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ بتاریخ ۱۱،۱۲ ڈسمبر بروز ہفتہ مغرب تا اتوار عشاء بمقام مسجد صحابہ بی بی آمنہ کرشنا کانت پارک جواہر نگر یوسف گوڑہ زیر صدارت امیر شریعت تلنگانہ و آندھرا عارف باللہ محبوب العلماء حضرت شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا زیر نگرانی حضرت مولانا ارشد علی قاسمی صاحب سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا، مفتی محمد رفیع الدین رشادی صاحب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت جو بلی ہلز منعقد ہوگا۔ جس میں اکابر علماء کرام کا ارتدادی فتنوں سے متعلق اہم عناوین پر تربیتی خطابات ہونگے۔ ترجمان اہل سنت حضرت عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم خازن مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا، حضرت زکریا صاحب دامت برکاتہم خلیفہ محی السنہ شاہ ابرار الحق صاحب رح مفتی تجمل حسین قاسمی صاحب مولانا موسی خان ندوی صاحب مولانا انصاراللہ قاسمی مولانا وجیہہ الدین قاسمی مولانا محمد علی صاحب قاسمی مولانا نصیر الدین قاسمی مفتی سید ابراہیم حسامی صاحب مفتی غلام محمد نوید قاسمی صاحب مولانا حشمت حسامی صاحب بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور خطاب فرمائیں گے۔ شرکاء کے لے قیام وطعام کانظم رہیگا حلقہ جوبلی ہلز کےنوجوانوں سے خصوصی طور پر اور عمومی طور پر سبھی سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×