آئینۂ دکن

مسجد آمنہ پیراماؤنٹ کالونی ٹولی چوکی میں ایک روزہ عظیم الشان تفہیم ختم نبوت ورکشاپ

حیدرآباد: 20؍نومبر (پریس نوٹ) مفتی عبدالمنعم فاروقی قاسمی رکن عاملہ تحفظ ختم نبوت ٹولی چوکی کی اطلاع کے مطابق مجلس تحفظ ختم نبوت ٹولی چوکی حیدرآباد کی جانب سے بتاریخ 20 نومبر ،بروز ہفتہ بعد نماز عشاء تا 21 نومبر بروز اتوار نماز عشاء  ،(نماز عشاء 8:45 بجے )بمقام مسجد آمنہ پیر اماؤنٹ کالونی ٹولی چوکی میں ایک روزہ عظیم الشان’’ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ،اس عظیم الشان ورکشاپ کی صدارت ملک کے ممتاز عالم دین ،امیر شریعت تلنگانہ وآندھرا حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مدظلہ صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ وآندھرا فرمائیں گے، آرگنائزر مولانا سید مصباح الدین حسامی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹولی چوکی نے بتایا کہ اس اہم اور بامقصد ورکشاپ میں دس اہم ترین اور حساس عنوانات پر شہر کے ممتاز علمائے کرام کے قیمتی اور پُر مغز خطابات ہوں گے ، ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد تاج ختم نبوت کی حفاظت اور ساتھ ہی مختلف باطل عقائد کے حامل اور گمراہ نظریات رکھنے والے فرقوں سے امت مسلمہ کو آگاہ کرتے ہوئے ان کے دین وایمان کی حفاظت کرنا ہے ،اس وقت ملک اور اس کے مختلف علاقوں میں اور خصوصاً شہر حیدرآباد میں گمراہ اور باطل فرقے مسلمانوں اور خاص کر جدید تعلیم یافتہ نوجوانوں میں باطل نظریات کے ذریعہ گمراہی پھیلانے میں مصروف ہیں ،ان حالات میں امت مسلمہ کی صحیح رہنمائی کرنا اور انہیں گمراہی سے بچانے کی حتی المقدور کوشش کرنا ہر مسلمان کا دینی وایمانی فریضہ ہے ،اسی جذبہ کے تحت مجلس تحفظ ختم نبوت نے حلقہ ٹولی چوکی میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا ہے ، لہذا مسلمانوں ،دینی فکر رکھنے والے احباب اور سرپرستوں سے گزارش ہے کہ وہ اس عظیم اور بامقصد ورکشاپ میں خود بھی شریک ہوں اور اپنے پچوں اور دیگر متعلقین کو بھی اس میں شرکت کی ترغیب دے کر اپنی دینی حمیت کا ثبوت دیں،ان شاء اللہ ورکشاپ کا اختتام صدر محترم کے صدارتی خطاب اور دعا پر ہوگا۔مزید تفصیلات کے لئے 9440596555/9948683120 پر رابطہ فرمائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×