آئینۂ دکن

مجلس تحفظ ختم نبوت جوبلی ہلز کے زیر اہتمام ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ

حیدرآباد: 3؍ستمبر (محمدعقیل) مفتی شیخ جعفر قاسمی جنرل سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت جوبلی ہلز کی اطلاع کے بموجب مجلس تحفظ ختم نبوت جوبلی ہلز کے زیر اھتمام بتاریخ 4 ستمبر بروز ھفتہ مغرب تا 5 ستمبر 2021 بروز اتوار عشاء مسجد محمدیہ سلطان نگر ایرہ گڈہ میں حضرت مولانا ارشد علی قاسمی سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ وآندھرا اور مفتی محمد رفیع الدین رشادی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت جوبلی ہلز کی زیر نگرانی ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آئیگا۔ جس میں شہر و اضلاع کے مربیین کرام حضرت مولانا حضرت محمد عبد القوی صاحب، حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب، حضرت مولانا شفیع الدین ندوی نقشبندی صاحب، حضرت مولانا ارشد علی قاسمی صاحب، حضرت مولانا موسی خان ندوی صاحب، حضرت مولانا انصار اللہ قاسمی صاحب، حضرت مولانا محمد ایوب قاسمی صاحب ورنگل، مولانا مفتی عبدالمعز شامزی صاحب جگتیال، مولانا وجیہ الدین قاسمی صاحب، حضرت مولانا محمد الیاس احمد رشادی صاحب، حضرت مولانا مفتی رفیع الدین رشادی صاحب وغیرھم کے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور ارتدادی فتنوں (قادیانیت ، شکیلیت ، فیاضیت نیز جماعت المسلمین ، گوھر شاھی اور غامدی وغیرہ ) کے باطل نظریات اور انکا تعاقب جیسے اہم اور حساس عناوین پر خطابات اور تربیتی دروس ہوں گے۔ جمیع اراکین مجلس تحفظ ختم نبوت جوبلی ہلز حیدرآباد نے خصوصا عصری تعلیم یافتہ نوجوانوں سے اور عموما تمام برادران اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی گزارش کی ھے۔

گوگل لوکیشن کے لیے اس لنک پر کلک کریں

https://goo.gl/maps/ddoNZbfbUohMt8eT6

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×