آئینۂ دکن

مجلسِ تحفظِ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام دعوتی دورہ، فیاضی فتنہ سے متاثر افراد کا اظہارِ برأت

حیدرآباد: 23؍اگست (پریس نوٹ) مورخہ21؍اگست 2021 بروز ہفتہ منڈل سرول ضلع کرنول میں فیاضی فتنہ سے لوگوں کے متاثر ہونے کی اطلاع دفتر مجلسِ تحفظِ ختم نبوت کو موصول ہوئی، مولانا محمد ارشد علی قاسمی صاحب سیکریٹری مجلسِ تحفظِ ختم نبوت کی ہدایت پر مولانا محمد وجیہ الدین قاسمی ناظر مجلسِ تحفظِ ختم نبوت ٹرسٹ سرول منڈل روانہ ہوئے،چناچہ بروز اتوار صبح سے شام مغرب تک فیاضی فتنہ سے متاثرہ افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا، ملاقاتوں کے دوران متاثرہ افراد کو فیاض بن یاسین المعروف فیاض بھیّا کے علاج ومعالجہ کے سلسلہ میں اسلام مخالف نظریات اور اس شخص کے کفریہ دعووں کو بتایا گیاکہ یہ شخص بیمار ہونے پر لوگوں کو دواخانہ جانے اور دواؤں کے استعمال سے روکتا ہے اور قرآنی آیات سننے کے نام پر اپنی گمراہ باتیں بیمار اور پریشان حال افراد بالخصوص خواتین کے ذہن و دماغ میں بٹھاتاہے مثلاً یہ کہتا ہے کہ ایمان میری اور اللہ کی پیروی کرنے کانام ہے الحمدللہ یہ گفتگو مقامی مسلمانوں کوسمجھ میں آئی چنانچہ فیاض کے خیالات سے متاثر ایک گھرانہ نے توبہ کی، دیگر متاثرہ افراد میں ایسے لوگ شامل تھے جو ابھی نئے نئے فتنے سے جڑے ہوئے تھے اُن کو بھی جب ان حقائق کا پتہ چلا اُن سب نے کہا کہ فیاض بھیّا کے کفریہ عقائد و نظریات کا ہمیں علم نہیں تھا ہم بس قرآن سے علاج کے نام پر علاج کے لیے رجوع ہوئے تھے ،اور وعدہ کیا کے آئندہ فیاض بھیّا کی باتوں کو نہیں سنیں گے ، فیاضی فتنہ کی طرف لوگوں کو دعوت دینے والے ایک ٹیچر سے بھی ملاقات کرتے ہوئے اُن کے سامنے بھی اس فتنہ کی حقیقت واضح کی گئی، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیاض بھیا کے دعووں کے بارے مجھے اتنی معلومات نہیں تھی،اور کہا کہ میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں ، چناچہ مجلسِ تحفظِ ختم نبوت ٹرسٹ کی جانب سے شائع کردہ کتاب فیاض کا فتنہ موصوف کو دی گئی،انہوں نے وعدہ کیا وہ مطالعہ کے بعد مجلسِ تحفظِ ختم نبوت ٹرسٹ کے ذمه داران سے بہت جلد ملاقات کریں گے بعد مغرب منڈل کی مرکزی مسجد” مسجد پٹھان” میں جلسہ عام منعقد ہوا مولانا محمد وجیہ الدین قاسمی نےاپنے خطاب میں فیاض نامی شخص کے گمراہ اور باطل نظریات سے عوام کو آگاہ کیا رات 10 بجے شہر نندیال میں دعوت و تبلیغ کے ذمّہ داران علماء کرام سے ملاقات کی گئی منڈل سرول کی صورتحال سامنے رکھی گئی کی اور بتایا گیاکہ سرول منڈل میں نندیال سے فیاضی فتنہ کے لوگ پہنچ کر یہاں کے مسلمانوں کو گمراہ کر رہے ہیں ، علماء کرام نے کہا کہ بہت جلد انشاء اللہ ننديال میں تحفظ ختم نبوت کے کام کا آغاز کیاجائے گا اور اس فتنہ کی سرکوبی کے لئے مسلسل محنت کی جاۓ گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×