آئینۂ دکن

ملتِ اسلامیہ تحریک ختم نبوت کے بلندپایۂ مخلص رہنماسے محروم

حیدرآباد: 18؍اگست (پریس نوٹ) مولانا انصار اللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کےبموجب مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھرا پردیش کے ارکان وعہدیداران مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی ،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی مولانا مصلح الدین قاسمی، مولانا محمد امجد علی قاسمی اورمولانا محمد ارشد علی قاسمی نےممتاز عالم دین اورتحریک ختم نبوت کے سرگرم وسرکردہ رہنمامولانا مفتی عبد المغنی مظاہری (ناظم مدرسہ سبیل الفلاح )کے سانحۂ ارتحال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا: مولانا مظاہری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے نائب صدرتھے، مجلس تحفظ ختم نبوت کے قیام سے پہلے اور قیام کے بعد تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر مولانا مفتی عبد المغنی مظاہری نےبہت ہی اہم اور مخلصانہ خدمات انجام دی، انھوں نے نائب صدر کی حیثیت سے مجلس تحفظ ختم نبوت کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپورکردار ادا کیا،چاہے وہ عوامی جلسوں اور تربیتی پروگراموں میں شرکت ہو، ہنگامی مواقع پر فوری وقت دیناہو، یا دیگرسرگرمیوں میں شریک ہوناہو، ہر موقع پر انھوں نے ذمہ دارانہ رول نبھایا، چنانچہ آپ ؒ کے ہاتھ پر کئی ایک قادیانی مشرف باسلام ہوئے، کاسر لہ پاڑ ضلع سریاپیٹ اور پالاکرتی ضلع جنگاؤں میں فتنہ قادیانیت کو ختم کرنے کے سلسلہ میں آپؒ کی خاص اور نمایاں خدمات رہی، تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر اپنی ان بے لوث اور مخلصانہ خدمات کی وجہ سے آپ کی حیثیت تحریک ختم نبوت کے سرگرم وسرکردہ رہنماکی تھی، تحفظ ختم نبوت کے میدان میں آپؒ کی یہ خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، بیان کے آخر میں علماء کرام نے کہا: ہم مولانا مفتی عبد المغنی مظاہریؒ کے پسماندگان اور مولانا مرحوم کے برادر محترم مولانا محمدعبد القوی خازن مجلس تحفظ ختم نبوت کی خدمت میں تعزیتِ مسنونہ پیش کرتے ہیں اور دعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانامرحوم کی بلندپایۂ دینی وملی اور تعلیمی خدمات کو قبول فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور اُن کے درجات کو بلند فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×