آئینۂ دکن

ورنگل میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم انعامات

حیدرآباد: 13؍اگست (پریس نوٹ) مولانا انصاراللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب مورخہ 14اگست 2021 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مسجد ایوانِ شاہی بڑی صوبہ داری ورنگل میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم انعامات بعنوان”تحفظ ناموس رسالت اور ہماری ذمہ داریاں” منعقد ہوگا مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت صدارت کریں گے مولانا یوسف زاہد مظاہری صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ورنگل نگرانی کریں گے اس کے علاوہ مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ جناب خسروپاشاہ سجادہ نشین قاضی پیٹ درگاہ مولانا آصف عمری اور جناب خالد سعید مہمان خصوصی ہوں گے اس جلسہ میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر اہتمام منعقدہ ختم نبوت تحریری مسابقہ میں کامیاب طالبات اور آئمہ ومعلمین کو انعامات و اسنادات دئیے جائیں گے خواتین کے لئے مسجد سے متصل مدرسہ میں پردہ کا نظم کیا گیا ہے مولانا سید ایوب قاسمی ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت ورنگل نے برادران اسلام اور دخترانِ ملت سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی اپیل کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×