آئینۂ دکن

مسلمانوں کو ایمان سے محروم کرنے کے لئے مہدویت کا جھوٹا دعویدار گوہرشاہی کا فتنہ سرگرم

حیدرآباد: 21؍جنوری (پریس نوٹ) احادیث میں قیامت کے قریب زمانہ میںبہت زیادہ فتنوں کے ظاہرہونے کی خبر دی گئی اور فرمایاگیا: بہت سے دجال اور جھوٹے لوگ پیداہوں گے، جواپنے گمراہ اور باطل عقائد کو دھوکہ دہی وجعل سازی کے ذریعہ سچ اور صحیح ثابت کرنے کی کوشش کریں گے، چنانچہ مسلم معاشرہ میں وقفہ وقفہ سے نبی، مہدی اور مسیح ہونے کے چھوٹے دعویدار پیداہوتے رہے ہیں، جیسےمرزا غلام قادیانی، شکیل بن حنیف وغیرہ، اسی طرح گوہرشاہی کے نام سے ایک اور نیا فتنہ مسلمانوں میں اپنے گمراہ عقائد اور باطل نظریات پھیلارہاہے، اس فتنہ کا بانی اور پیشوا ریاض احمد گوہر شاہی ہے، جس کا تعلق پڑوسی ملک پاکستان سے ہے، یہ شخص بھی مہدی ہونے کا جھوٹا دعویدارہے، آج کل اِس کا جانشین یونس گوہرشاہی تصوف کےنام پر گمراہ سرگرمیوں کو فروغ دے رہاہے، ریاستِ تلنگانہ کے مشہورضلع آصف آباد کے منڈل ربینہ میں گوہرشاہی فتنہ کی گمراہ سرگرمیوں کا علم ہونے پر علماء دیوبنداور علماء بریلوی نے متحدہ طور پر ان سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے متحرک وسرگرم ہوگئے، اس سلسلہ میں مقامی ذمہ دار نوجوان عالم دین مولانا مبین قاسمی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع آصف آباد نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا: مورخہ 9/جنوری 2021 ء کو رات گیارہ بجے مولانا وجیہ الدین قاسمی مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے ذریعہ اطلاع ملنے پر کاغذ نگر سے علماء اور نوجوانوں کا ایک وفد ربینہ منڈل آصف آباد پہونچا، جن مسلمانوں سے گوہرشاہی کے لوگوں نے ملاقاتیں کی تھیں، علماء نے ان سے مل کر انھیں گوہرشاہی فتنہ کی حقیقت سمجھائی، اس کے علاوہ جامع مسجد ربینہ کی کمیٹی کے ذمہ داران اور اہل سنت الجماعت کے سرکردہ علماء کرام سے خصوصی ملاقاتیں کی، تمام حضرات نے اس فتنہ کی سرکوبی کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، اس کے علاوہ دوسری مرتبہ مولانا مبین قاسمی اور ان کے رفقاء ربینہ منڈل کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے ہوئے گوہرشاہی کے لوگوں کی طرف سے مختلف دکانوں اور عوامی مقامات پر لگائے گئے کیلنڈر اور اسٹیکرس نکلوائے ، مولانا مبین قاسمی نے مزید بتایا: گوہر شاہی فتنہ کے سدباب کے لئےحیدرآباد کے دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کی رہنمائی میں کام کیا جارہاہے، انھوں نے کہا: گوہر شاہی کے فتنہ پر داز لوگ الرا یوٹیوب(Al-Ra YouTube) چینل کے ذریعہ اپنے باطل عقائد کو پھیلارہے ہیں اور مہدی فاؤنڈیشن کے نام سے اپنی ارتدادی سرگرمیوں کو متعارف کروارہے ہیں، مولانا نے کہا: آصف آباد میں گوہر شاہی فتنہ کے سدباب کے لئے علماء کا خصوصی مشاورتی اجلاس منعقدہوا، جس میں مولانا فصیح الدین اشرفی، مولانا اکبر چنوری اور مولانا امتیاز رضوی نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور طے پایا کے بہت جلد ایک عوامی جلسہ رکھاجائے، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام کے علاوہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ حیدرآباد کے ذمہ داران کے بھی خطابات ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×