آئینۂ دکن

ایرہ گڈہ میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاسلسلہ جلسہ عام

حیدرآباد: 14؍نومبر (پریس نوٹ) مولانا وجیہ الدین قاسمی ناظر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب مجلسِ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرپردیش کے زیراہتمام تحفظ عقائد مہم کے تحت شہرواضلاع میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں مورخہ 15نومبربروزجمعہ بعد عشاء مسجد محمدیہ ایرہ گڈہ میں اہم جلسہ عام بعنوان فتنوں کے دور میں ہم اپنے دین وایمان کی حفاظت کیسے کریں؟منعقد ہوگا‘ فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت صدارت کریں گے مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت اور مولانا محمد انصاراللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کے خطابات ہوں گے انتظامی کمیٹی مسجد محمدیہ نے تمام برادرانِ اسلام سے کثیرتعداد میں شرکت واستفادہ کی اپیل کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×