آئینۂ دکن

موجودہ پُر فتن دور میں اشاعت اسلام کے ساتھ حفاظتِ اسلام پر توجہ دینے کی اشد ضرورت: مولانا عبدالقوی

حیدرآباد: 11؍اکتوبر (راست) جامعہ اسلامیہ ارشاد البنات سلطان نگر ایرہ گڈہ میں مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ کے زیر اھتمام حلقہ جوبلی ھلز کے علماء و حفاظ کا یک روزہ تربیتی اجلاس الحمد للہ بتاریخ 10 اکٹوبر 2020 بروز ھفتہ، حضرت مولانا مفتی عبدالمغنی صاحب دامت برکاتہم نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ وآندھرا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اس پرفتن دور کے انتہائی حساس موضوعات پر مجلس تحفظ ختم نبوت کے ذمہ دار علماء کرام کے خطابات ھوئے۔ مولانا وجیہ الدین قاسمی ناظر مجلس تحفظ ختم نبوت نے فیاض کا فتنہ ، تعارف ، پس منظر اور تعاقب کے پر روشنی ڈالی ، نیز حضرت مولانا انصار اللہ قاسمی صاحب آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت نے رد فتنہ شکیلیت کے عنوان پر خطاب فرماتے ھوئے شکیل بن حنیف کی فتنہ انگیزیوں کے تعارف کے بعد احادیث مبارکہ کی روشنی میں یہ واضح کیا کہ شکیل بن حنیف اور اسکے متبعین کا فتنہ اپنے باطل عقائد کیوجہ سے خارج اسلام ھے۔ اسکے بعد مجلس تحفظ ختم نبوت کے سکریٹری حضرت مولانا ارشد علی قاسمی صاحب سکریٹری نے فتنوں کا تعاقب کیوں اور کیسے عنوان پر اپنے بہت ھی دردمندانہ خطاب میں فرمایا کہ فتنوں کا تعاقب اسلئیے ضروری ھیکہ یہ سنت رسول بھی ھے اور سنت صحابہ بھی ، عنوان کا دوسرا ٹکڑا کہ تعاقب کیسے کیاجائے اسکے بارے میں علماء سے بہت ھی درد مندانہ انداز میں 3 گزارشات کی ھے 1) اپنے جمعہ کے بیانات میں متفقہ عقائد اسلام بالخصوص ظہورمہدی ، نزول عیسی اور خروج دجال پر بالترتیب روشنی ڈالیں 2) خواتین کے اجتماعات میں اصلاحی مضامین کے ساتھ ان عنوانات پر بھی بیانات کریں۔ 3) اپنے محلوں میں گشتی مہم چلائیں اور عقائد کی اھمیت سمجھائیں اور ان فتنوں کی سنگینی سے باخبر کریں۔ اسکے بعد کلیدی خصوصی خطاب حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب دامت برکاتہم خازن مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ وآندھرا نے اپنے عنوان حفاظت اسلام بمقابلہ اشاعت اسلام پر سیر حاصل خطاب کرتے ھوئے فرمایا کہ اشاعت اسلام کا کام تو ھر وقت ضروری اور اھم ھے لیکن اس پرفتن دور میں اشاعت اسلام کے ساتھ ساتھ حفاظت اسلام کے کام کی اھمیت زیادہ ھے اجلاس کی نظامت کے فرائض مولانا سید عامر عتیق حسامی نے انجام دئے اور اجلاس کی تمہیدی بات مولانا زبیر حسامی  نے کی جبکہ مفتی شیخ جعفر قاسمی نے قیام مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ وآندھرا کے اغراض ومقاصد کو بیان کیا۔
اجلاس کی دوسری نشست ہر حلقہ کے ذمہ دار علماء نے کارگزاری پیش کی۔ بعدہ اجلاس کے اھم ایجنڈہ ( تحفظ ختم نبوت حلقہ جوبلی ھلز کی تشکیل) کو صدر اجلاس نے مولانا ارشد علی قاسمی صاحب اور مولانا انصاراللہ قاسمی صاحب اور مولانا وجیہ الدین کے ساتھ ملکر انجام دیتے ھوئے مفتی رفیع الدین رشادی صاحب کو تحفظ ختم نبوت حلقہ جوبلی ھلز کے صدر اور مولانا محمد الیاس رشادی صاحب ، اور مولانا سید عامر عتیق حسامی صاحب کو نائب صدور مقرر فرمایا۔ نیز جنرل سکریٹری کے لیے مفتی شیخ جعفر قاسمی کو اور سکریٹری کے لیے حافظ شیخ جہانگیر حلیمی صاحب کو نامزد فرمایا۔ اور علاقہ کی متحرک وبااثر شخصیت جناب حافظ وسیم جاوید صاحب کو تحفظ ختم نبوت حلقہ جوبلی ھلز کا خازن متعین فرمایا۔ تمام حلقوں کے ساتھیوں سے رائے لیکر مزید 25 علماء وحفاظ کو ارکان عاملہ کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ پروگرام کے آخر میں حضرت مفتی عبدالمغنی صاحب دامت برکاتہم نے صدارتی خطاب فرمایا اور دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر مفتی رفیع الدین رشادی صاحب نے تمام اکابرین اور تمام شرکاء اجلاس علماء وحفاظ کی خدمت میں کلمات تشکر پیش کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×