آئینۂ دکن

شہر میں جماعت المسلمین کی ٹولیاں سرگرم‘ مجلس تحفظ ختم نبوت حلقۂ ٹولی چوکی کا بر وقت اقدام

حیدرآباد: 29؍جولائی (عصر حاضر)  آج دوپہر ٹولی چوکی دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت کے قریب حکیم پیٹ روڈ پر فتنہ جماعت المسلمین کے 3کارکن اپنے فرقے کے باطل عقائد اور افکار کی تبلیغ کے لئے گشت کرتے ہوئے پائے گئے
جناب عبد العلیم صاحب(ہیلتھ پوائنٹ میڈیکل ) کے اطلاع پر دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت کے ذمہ دار مولانا سید مصباح الدین صاحب حسامی اور حافظ محمد عمر و دیگر کارکنان نے پہنچ کر ان کو روکا اور ان کا لٹریچر بھی ان سے لے لیا اور جن جگہوں پر انہوں نے اپنا لٹریچر دیا تھا وہاں پر ان ہی کو ساتھ لے جاکر ان مسلمانوں کو ان کے غلط ہونے اور ان کے غلط و باطل عقائد سے آگاہ کیا گیا
بعد ازاں ان لوگوں کو دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹولی چوکی پر لیجا کر ان سے عقائد کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان کی جانب سے کئے جانے والے پروپیگنڈہ سے باز آنے اور غیر ضروری طور پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوششوں سے باز نہ آنے پر سخت قسم کاروائی کا انتباہ دیا اس دوران انہوں نے اپنے مقامی ذمہ دار سید عبد الرزاق کو ہمارے سوالات کے جوابات دینے کے لئے بلایا لیکن عبد الرزاق نے آئندہ اس طرح کی کوئی گشت وغیرہ نہ کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کرلی
اس موقع پر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹولی چوکی کے ذمہ داران مولانا سید مصباح الدین صاحب حسامی مولانا قاضی علیم الدین صاحب حسامی، مولانا عبد الوحید قاسمی صاحب مولانا حافظ محمد عمر موجود تھے
تمام وقعہ کی اطلاع مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگأنہ و آندھرا پردیش کے سکریٹری مولانا ارشد علی قاسمی صاحب دامت برکاتہم کو دے دی گئی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مشورہ سے پورے عزم کے ساتھ ان شاءاللہ ان کی سرکوبی کی جائے گی اور عام مسلمانوں کو ان کے گمراہ کن عقائد سے آگاہ کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×