آئینۂ دکن

اسلام کے بنیادی عقیدوں سے واقف کروانے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے وفد کی گھر گھر ختم نبوت گشتی مہم

حیدرآباد: 6؍نومبر (پریس نوٹ) مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے بموجب اسلام کے بنیادی عقائد و تعلیمات سے واقف ہونا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے تب ہی وہ اسلام سے وابستہ اور ایمان پر ثابت قدم رہ سکتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ موجودہ دور کے گمراہ اور خارجِ اسلام فتنوں قادیانیت شکیلیت اور گوھرشاہی فتنوں سے ہوشیار اور چوکنا رہے اس سلسلہ میں عقائد و ایمانیات سے آگاہی اور فتنوں کے خلاف شعور بیداری کے لئے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر نگرانی جھرّہ ٹپہ چبوترہ اور اس کے اطراف محلوں میں گھر گھر ختم نبوت گشتی مہم چلائی گئی مہم کے دوران مولانا وجیہ الدین قاسمی مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ اور کارکنانِ ختم نبوت نے دوکانوں ہوٹلوں اور چوراہوں پر مسلمانوں سے ملاقاتیں کی اور انہیں اسلام کے بنیادی عقائد اور فتنوں کے بارے میں بتایا صبح دس بجے سے ظہرتک گشتی مہم جاری رہی گشتی مہم میں مولانا مستقیم الدین صاحب نذیر الدین، عبد الحنان ڈاکٹر خلیل محمد رضوان کے علاوہ مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ نام پلی کے نوجوانوں نے حصہ لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×