آئینۂ دکن

جمعہ کے موقع پر ختم نبوت کے عنوان پر بیان کرنے کے لئے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ذمہ داران کی اپیل

حیدرآباد: 18؍اکتوبر (پریس نوٹ) ماہِ ربیع الاوّل کی مناسبت سے شہر واضلاع میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھرا پردیش کے زیر نگرانی اُس کی ذیلی شاخوں اور نمائندوں کی جانب سے عشرۂ ختم نبوت کے جلسوں کا سلسلہ جاری ہے، ان جلسوں میں آقا ء دوجہاں نبی آخر الزماں ﷺ کی شان ختم نبوت کی عظمت واہمیت بیان کی جارہی ہے، اسی ضمن میں طےپایاکہ شہرواضلاع کی تمام مساجد میں ماہ ربیع الاوّل کے آخری جمعہ کو ’’آخری نبی ﷺ کی شانِ ختم نبوت ‘‘ کے عنوان پر بیان کیا جائے، تاکہ عام مسلمانوں میں عقیدۂ ختم نبوت خوب اچھی طرح راسخ ہوجائے اور وہ منکرین ختم نبوت قادیانیوں کے دجل وفریب میںآنے سے محفوظ رہیں، اس سلسلہ میں ہم ذمہ دارانِ مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی( صدر ) مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی ( نائب صدر ) مولانا خالد سیف اللہ رحمانی(جنرل سیکریٹری)مولانا محمد عبد القوی( خازن)مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی(رکن تأ سیسی)مولانا مصلح الدین قاسمی (رکن تأ سیسی)مولانا محمد امجد علی قاسمی(رکن تأ سیسی)مولانا محمد ارشد علی قاسمی( سیکریٹری) شہر واضلاع کے تمام آئمہ مساجد اور خطیب حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مورخہ 21/اکتوبر 2022ء کو جمعہ کے موقع پر ختم نبوت کے عنوان پر بیان فرمائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×