آئینۂ دکن

منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا اور ہیلپ لائن حیدرآباد کے تحت ائمہ خطباء کا خصوصی اجلاس

حیدرآباد: 25؍اکٹوبر (عصر حاضر) ملک کے بدلتے حالات کا علم و احساس اس ملک کے ہر عام و خاص اور چھوٹے بڑے کو ہے اور ہر طرف حالات کا رونا رویاجارہا ہے۔  ان جھنجوڑے جانے والے حالات میں بہت سے لوگ خوف و ہراس ، مایوسی و ناامیدی، بزدلی و کم ہمتی کی باتیں کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کررہے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ حالات ایک جیسے نہیں رہتے، بلکہ ازل سے ہی یہ دستور رہا ہے کہ حالات میں نشیب و فراز ہر زمانہ میں رہا۔ مسئلہ کا حل یہ نہیں ہے کہ ہم حالات پر صرف کفِ افسوس ملتے رہ جائیں بلکہ مسئلہ کا حل یہ ہے کہ ہم ان حالات میں کامیابی، امن، سلامتی، نجات اور اپنے دین و ایمان کے تحفظ کی عملاً کوشش کریں اور اس ہدف کے حصول کے لئے کیا تدبیریں ممکن ہیں انہیں اختیار کریں۔ دین ِ اسلام کی یہ تاریخی حقیقت ہے کہ ہماری کامیابی، غلبہ اور نجات اسوۂ رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم پر موقوف ہے۔ ہمیں اسی اسوہ کی طرف رجوع کرنا ہوگا اور یہ طئے کرنا ہوگا کہ ہمیں اس ملک میں اسلام کی سربلندی اور مسلمانوں کے تحفظ کیلئے کیا کرنا ہے اور یہ امر مسلّم ہے کہ مسلمانوں کی مرکزیت عہد نبوت ہی سے مسجد رہی ہے۔ مسجد نبوی کے نظام کو فراموش کرتے ہوئے مسلم سماج کا تصور کرنا یقینا ایک جرم ہے جس کی سزا ہم بھگت رہے ہیں۔ مسجد مسلمانوں کا بھی مرکز ہے اور اسلام کا بھی، ایسے میں جن خوش نصیب افراد کا مسجد کے در و دیوار اور مسجد کے منبر و محراب سے تعلق ہے ان کی ذمہ داری بہت ہی اہمیت رکھتی ہے اور ملک کے موجودہ ناگفتہ بہ حالات میں ان کی ذمہ داری دوگنی ہوجاتی ہے۔ ملک کے ائمہ و خطباء اور ذمہ دارانِ مساجد کا نمائندہ ادارہ منبر و محراب فاؤنڈیشن گزشتہ دو سالوں سے اس فکر میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو منبر و محراب کی شکل میں جو قوت و طاقت عطا کی ہے اس کا سہی طورپر استعمال کیاجائے۔اس سلسلہ میں کئی اہم پروگرامس الحمدللہ منعقد ہوچکے ہیں۔ حیدرآباد کے مختلف زونس میں ذمہ دارانِ مساجد ، ائمہ و خطباء کرام کے پروگرامس منعقد کرنے کا عزم بھی ہے۔
منبر و محراب فاؤنڈیشن نے حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی صاحب دامت برکاتہم کے مشورہ سے اسی کاز اور مشن میں مصروف ادارہ  ہیلپ لائن حیدرآبادکے اشتراک سے اس مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسی سلسلہ کا ایک اہم ترین اجلاس آپ کے علاقہ ایرہ گڈہ میں منعقدہونا طئے پایا ہے۔

چنانچہ بتاریخ 26 اکتوبر ۲۰۱۹؁ بروز ہفتہ بوقت بعد مغرب تا ٹھیک ساڑھے دس بجے شب بمقام مسجد محمدیہ سلطان نگر ایرہ گڈہ حیدرآباد  ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوگا، جس میں منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کے بانی و محرک مولانا غیاث احمد رشادی صاحب  اور مفتی احسان احمد صدیقی صاحب اور مفتی عبد المہیمن اظہر القاسمی نائب صدر صفا بیت المال انڈیا کے فکر انگیز خطابات ہونگے۔ آپ سے بحیثیت امام و خطیب یا ذمہ دار انتظامی کمیٹی مسجد بپابندی وقت شرکت کی گزارش ہے۔  بعد مغرب فورا پروگرام کا آغاز ہوجائے گا مزید تفصیلات کے لئے ربط کر 9989666811 / 9394419846

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×