آئینۂ دکن

مولانا غیاث احمد رشادی کی تازہ تصنیف سیرتِ رسولِ رحمت ﷺ کا اجراء

حیدرآباد: 22؍جنوری (پریس ریلیز) مفتی عبدالمہیمن اظہر القاسمی مشیر خصوصی منبر و محراب فاؤنڈیشن کی اطلاع کے مطابق مولانا غیاث احمد رشادی بانی و محرک کی سیرت کے موضوع پر عام فہم تالیف منظر عام پر آچکی ہے جس کا نام ’’عام فہم سیرتِ رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ ہے، جس کا اجراء آج بتاریخ ۲۲؍جنوری ۲۰۲۰ء کو محترم ڈاکٹر امجد حسین صاحب مقیم حال آسٹریلیا کی موجودگی میں انجام پایا۔ واضح ہوکہ مولانا غیاث احمد رشادی کی ایمانیات، عبادات، معاملات و معاشرت وغیرہ سے متعلق جزوی عناوین پر ایک سو سے زائد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں، جن میں سے بعض کتابوں کا انگریزی ، تلگو اور عربی زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ سیرت کے موضوع پر مولانا کی معرکۃ الآراء کتاب ’’سیرتِ طیبہ قرآنِ حکیم کی روشنی میں‘‘ بہت معروف ہے، جس کا عربی زبان میں بھی ترجمہ ہوچکا ہے۔ نیز سیرت کوئیز کے دو حصے سوالات و جوابات کے نہج پر کافی مشہور ہیں۔ اس کا تلگو اور انگریزی میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ مولانا غیاث احمد رشادی نے سیرت کے موضوع پر عام فہم انداز میں سبقاً سبقا ً آپ ﷺ کی ولادت سے وفات تک سیرت کو مختصر اور جامع انداز میں پیش کیا ہے۔ ۱۴۴ صفحات اور ایک سو اکیس اسباق پر مبنی یہ کتاب طلبہ و طالبات اور عوام کیلئے مفید و موثر ہے۔ ہر سبق میں اس سبق سے متعلق سوالات شامل کئے گئے ہیں تاکہ طلباء اس کے جوابات خود سے ذہن نشین کرسکیں۔ یہ کتاب دفتر منبر و محراب فاؤنڈیشن پر رعایتی قیمت پر دستیاب ہے۔ مدارس و مکاتب کے ذمہ داران اگر اس کتاب کو نصاب میں شامل کریں تو پہلی مرتبہ طلباء کی تعداد کے حساب سے یہ کتاب مفت دی جائے گی۔ واضح ہو کہ یہ رعایت محدود مدت تک کیلئے ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9989666811پر ربط کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×