• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, جنوری 28, 2023
  • Login
Asre Hazir Portal
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
No Result
View All Result
Asre Hazir
No Result
View All Result

مالدار‘ غریب رشتہ داروں کو سودی قرض سے بچانے کیلئے قرضہ حسنہ دیں

منبر ومحراب فاؤنڈیشن کے بانی مولانا غیاث احمد رشادی کی اپیل

Asrehazir by Asrehazir
جون 4, 2020
in حیدرآباد و اطراف
0
151
SHARES
204
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد: 4؍جون (پریس ریلیز) گزشتہ ڈھائی ماہ سے زائد عرصے سے کورونا وائرس کے نتیجے میں نافذ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں اوسط اور غریب طبقہ غربت ، پریشانی اور فقر و فاقہ کی زد میں ہے۔ روزمرہ کے اخراجات کی پابجائی کے لیے یہ طبقہ پریشان ہے ۔بہت سے لوگ اپنا کاروباری سرمایہ کھو چکے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں ملازم اپنی ملازمت سے محروم ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملت کا ایک بڑا طبقہ معیشت کے اعتبار سے مفلوج ہوچکا ہے۔ ان حالات میں کمزور ایمان والے مسلمان سودی قرض لینے کی طرف مائل ہورہے ہیں۔ ایسے وقت اگر ملت کا مالدار طبقہ اپنے اپنے غریب رشتہ داروں کو قرضہ ٔ حسنہ دے تو ان کی معیشت کے دوبارہ بحال ہونے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار منبر و محراب فاؤنڈیشن کے بانی مولانا غیاث احمد رشادی نے کیا اور کہا کہ جو مال اللہ تعالیٰ نے ہم کو دیا ہے یہ صرف ہماری اپنی ذات اور اپنے بیوی بچوں ہی کے لیے نہیں ہے بلکہ اس میں اپنے ان رشتہ داروں کا بھی حق ہے جو غربت کی سطح پر زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ اس مال کے حقدار بالخصوص وہ غریب رشتہ دار ہیں جو عزت نفس کی وجہ سے اپنی غربت و بیچارگی کے اظہار سے کتراتے ہیں ۔ظاہر بات ہے کہ سودی قرض آدمی کو کمزور سے کمزور تر کردیتا ہے اور آدمی مجبوری میں سودی قرض لینے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ اسی لیے نبی رحمت حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرضۂ حسنہ دینے کی ترغیب دی۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں نے معراج کی رات جنت کے دروازے پر یہ لکھے ہوئے دیکھا کہ صدقہ کا ثواب دس گناہ ہے اور قرضۂ حسنہ کا ثواب اٹھارہ گنا ہے۔ میں نے جبرئیل سے پوچھا کہ صدقہ کے مقابلے میں قرض کی فضیلت اس قدر کیوں ہے ؟ فرمایا کہ قرض لینے والا اسی وقت قرض لیتا ہے جبکہ اس کو شدید حاجت اور ضرورت ہو ۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کوئی کسی مجبور کو قرض دیتا ہے اور اس سے قرض واپس طلب کرنے میں نرمی اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالی اس کو جنت میں ایک درہم کے بدلہ ایک قنطار کا اجر عطا فرمائیں گے ۔نیز یہ بھی ارشاد فرمایا کہ جو کوئی اپنے مسلمان بھائی کو قرض دیتا ہے اس کو ہر درہم کے عوض احد کے پہاڑ کے وزن کے بقدر اجر دیا جاتا ہے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ضرورت پر قرض لینا کوئی معیوب بات نہیں ہے۔ خود نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے ضرورت پر قرض لیا ہے۔ ایک صحابی رسول فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے چالیس ہزار کا قرض لیا ۔جب ان کے پاس مال آیا تو انھوں نے مجھے قرض لوٹا دیا اور پھر کہا بارک اللہ لک فی اھلک و مالک کہ اللہ تمہارے اہل میں اور مال میں برکت عطا فرمائے ۔وقت کا تقاضا ہے کہ مالدار اپنے غریب رشتہ داروں کے حالات کا جائزہ لیں اور ان کو قرضۂ حسنہ دیں۔ دوسری طرف قرض لینے والوں کو بھی چاہیے کہ جو قرض لیا ہے وقت پر ادا کردیں تاکہ دوبارہ انہیں ضرورت پڑنے پر قرضۂ حسنہ مل سکے اور ان کا کردار اور اعتماد بھی بحال رہے ۔ قرض لینے اور دینے والوں کو چاہیے کہ وہ اس قرآنی ہدایت کا لحاظ رکھیں کہ جب بھی قرض لیا یا دیا جائے تو اس کو دو گواہوں کی موجودگی میں لکھ لیا جائے ۔

ADVERTISEMENT
ADVERTISEMENT
Previous Post

طلبہ کے بغیر سنسان پڑی ہیں دیوبند کی گلیاں

Next Post

میرا دم گھٹ رہا ہے

Asrehazir

Asrehazir

Next Post

میرا دم گھٹ رہا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

تازہ ترین پوسٹ

  • وسطی غزہ پر اسرائیل کا حملہ،امریکہ نے کی پر امن رہنے کی اپیل جنوری 27, 2023
  • افغانستان میں شدید سردی کے باعث رواں ماہ 160 سے زائد افراد ہلاک جنوری 27, 2023
  • سویڈن میں اسلام مخالف مظاہرے جنوری 23, 2023
  • جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا! ساؤتھ انڈین مسلم پرسنل لابورڈ کے قیام کی کوشش جنوری 21, 2023
  • دورِ حاضرکے چند ایمان سوز فتنے بموقع ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس جنوری 21, 2023
  • لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ جنوری 20, 2023
  • سالار ِصحابہ ،خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ جنوری 19, 2023
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×