آئینۂ دکن

مرکز امام شافعی ٹرسٹ بارکس کے زیر اہتمام مبارک فنکشن ہال میں اجلاس عام

حیدرآباد: 26؍اکٹوبر (عصر حاضر) مفتی عبدالعزیز اللحجی قاسمی امیر مرکز امام شافعی ٹرسٹ بارکس کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 4نومبربروز پیر صبح9.30تا دوپہر 2 بجے بمقام مبارک فنکشن ھال بارکس ایک اہم اجلاس بعنوان” اولاد کی تربیت سیرت رسول کی روشنی میں” منعقد ہونے جارہا ہے ۔
اجلاس کی صدارت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی چشتی قادری دامت برکاتہم فرمائیں گے ۔ موجودہ زمانے میں مکاتب کی ضرورت و اہمیت کو مفتی احسان احمد صدیقی قاسمی صاحب اپنے تجربات کی روشنی میں پروجیکٹر کے ذریعے واضح فرمائیں گے ۔  مرکز کے تحت چلنے والےمکاتب دینیہ کے معصوم اور ہونہار طلبہ کا مختصر تعلیمی مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔
موضوع کی نزاکت اور ضرورت کو محسوس کرتےہوئے درخواست کی جاتی ہے کہ آپ نہ صرف اپنےدوست و احباب کے ساتھ شریک ہوں بلکہ اپنی گھر کی خواتین کو بھی ضرور روانہ فرمائیں ۔ پروگرام چونکہ مختصر ہے اس لیے وقت کی پابندی کا خیال فرمائیں ۔

نوٹ: خواتین کے لیےپردہ کا نظم رہے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×