آئینۂ دکن

مولانا محمد مصدق القاسمی سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے صدر اور مولانا نذیر احمد یونس قاسمی جنرل سکریٹری منتخب

حیدرآباد: 16؍دسمبر (عصرحاضر) مدرسہ تجویدالقرآن آزاد نگر عنبرپیٹ میں مجلس منتظمہ گریٹر حیدرآباد کا اجلاس بہ ضمن سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے صدر کا انتخاب منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں بہ اتفاق آرا مولانا محمد مصدق القاسمی کو  صدر اور مولانا سید نذیر احمد یونس قاسمی کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔ اس اجلاس میں  مولانا سید قطب الدین صاحب نے بہ حیثیت مبصر شرکت کرتے ہوئے صدارت فرمائی۔ قاری یونس علی خان کی تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ مفتی اکرام الحسن مبشر قاسمی نے ہدیہ نعت پیش کی۔ جنرل سکریٹری مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب نے ابتدائی کلمات کہے جس میں بہ طورِ خاص حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری علیہ الرحمہ کی گراں قدر خدمات پر روشنی ڈالی‘ مفتی صاحب کی رحلت کے بعد حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم کو صدر منتخب کیا گیا لیکن اپنی دیگر مصروفیات کے باعث مولانا نے اچانک اس عہدے سے استعفی دے کر سبکدوشی اختیار کرلی۔ جس کے بعد جمعیۃ اڈھاک کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا۔ اور چھ ماہ تک اسی کمیٹی کے تحت تمام سرگرمیاں جاری رہیں۔ اور آج اس منتطمہ کے اجلاس کے انعقاد کا مقصد صدر کا انتخاب تھا۔ چناں چہ مولانا محمد مصدق القاسمی کو صدر اور مولانا سید نذیر احمد یونس القاسمی کو جنرل سکریٹری کے طور پر نامزد کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×