آئینۂ دکن

دارالعلوم گولکنڈہ میں مولانا ارشد بجھیڑی مظفر نگری کا اصلاحی خطاب

حیدرآباد: 11/نومبر (راست) مفتی سید ارشاد احمد قاسمی(صدرالمدرسین دار العلوم گولکنڈہ) کی اطلاع کے بموجب قلعہ گولکنڈہ، ٹولی چوکی و اطراف و اکناف کے علماء و حفاظ، أئمہ و خدامِ دین کے لیے خصوصی اصلاحی نشست مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم گولکنڈہ (قطب شاہ کالونی، چھوٹا بازار، نزد سنٹرل بنک آف انڈیا قلعہ گولکنڈہ) میں بروز ہفتہ بتاریخ 12/نومبر 2022ء بوقت بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگی۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔ اس اصلاحی نشست سے ترجمانِ حکیم الامت حضرت اقدس مولانا مفتی محمد ارشد صاحب بجھیڑی مظفر نگری دامت برکاتہم (فیض حضرت مسیح الامت و خلیفہئ اجل محی السنہ حضرت شاہ ہردوئی) کا اصلاحی خطاب ہوگا۔ واضح رہے کہ مہمانِ محترم اکابر کے علوم کے ترجمان، امتِ مسلمہ کی نبض شناس شخصیت ہیں، حضرت والا اصولِ شرع اور حکمتِ شرعیہ پر غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں، ملک کا ایک بڑا علمی طبقہ حضرت کے فیض یافتگان میں شامل ہے۔قلعہ گولکنڈہ و ٹولی چوکی اور اطراف واکناف کے علماء و حفاظ، أئمہ و خدامِ دین سے اس اجلاس میں شرکت و استفادہ کی پر خلوص گزارش کی جاتی ہے، نمازِ عشاء ٹھیک 7:45 بجے اداء کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×