آئینۂ دکن

روضۃ العلماء والحفاظ مولاعلی کے زیر اہتمام جلسہ رحمۃ للعالمینﷺ

حیدرآباد: 20؍اکٹوبر(پریس نوٹ) مولانا سید عبدالماجد رشادی کی اطلاع کے بموجب سرزمین مولاعلی پر روضۃ العلماء والحفاظ والصلحاء مولاعلی کے زیر اہتمام عظیم الشان فقید المثال جلسہ عام بعنوان جلسہ رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم بتاریخ 22/اکتوبر بروزِ ہفتہ بعد نمازِ مغرب بمقام عیدگاہ مولاعلی مقرر ہے۔ اس جلسہ کی نگرانی علاقہ کی معروف بزرگ شخصیت حضرت مولانا حافظ و قاری الحاج محمد غوث الدین صاحب دامت برکاتہم بانی و ناظم مدرسہ ریاض العلوم مولاعلی فرمائیں گے۔ جلسہ کی صدارت ریاست کے مؤقر عالمِ دین فقیہ العصر حضرت مولانا مفتی محمد صادق محی الدین فہیم نظامی صاحب دامت برکاتہم ناظم دارالقضاء والافتاء حیدرآباد فرمائیں گے۔ اجلاس میں بہ حیثیت مہمانِ خصوصی مفسر قرآن حضرت مولانا عبدالخالق صاحب مدراسی ندوی دامت برکاتہم خطیب مسجد معظم بنگلور، مولانا حافظ محسن بن محمد الحمومی صدر تنظیم فوکس و چیر مین گرین میڈوز ایجوکیشنل سوسائٹی اور حضرت مولانا مفتی احمداللہ نثار صاحب ناظم دارالعلوم رشیدیہ حیدرآباد شرکت و خطاب فرمائیں گے۔ اس موقع پر جناب عبدالواحد صاحب تیلگو اسلامک پبلشرز و زیر اگزیکیٹیو آفیسرز تلگو میں خطاب فرمائیں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری محمد نظام الدین صاحب امام مسجد محمدیہ ونایک نگر کی قرأت کلام پاک سے ہوگا جبکہ شان رسالت مآبﷺ میں مولانا حافظ و قاری علیم الدین صاحب حسامی امام و خطیب مسجد مسلم جنگ وعیدگاہ اور مولانا محمد نور الدین صاحب نظامی ہدیہئ نعت پیش فرمائیں گے۔ جلسہ کی نظامت مولانا مفتی محمد سرور صاحب قاسمی استاذ حدیث و تفسیر مدرسہ ریاض العلوم ومعتمد مدرسہ الفرقان بالاجی نگر فرمائیں گے۔ مولانا نجم الدین صاحب قاسمی خطیب مسجد محمدیہ اے ایس راؤ نگر، و استاذ دارالعلوم محمدیہ اے ایس راؤ نگر خطبہئ استقبالیہ پیش کریں گے۔ مولانا مفتی معظم صاحب قاسمی تعارفی خطاب فرمائیں گے۔ مولانا محمود پاشاہ صاحب خطیب یاپرال مسجد تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کریں گے۔ بعد جلسہ تناول طعام کا انتظام رہے گا۔ خواتین کے لیے مدرسہ ریاض العلوم مولاعلی میں انتظام کیا گیا ہے۔ بارش ہونے کی صورت میں جلسہ مدرسہ ریاض العلوم مولاعلی میں منعقد ہوگا۔ روضۃ العلماء والحفاظ والصلحاء مولاعلی کے جمیع ذمہ داران و اراکین نے عاشقانِ مصطفیؐ و محبان اسلام اور قرب و جوار کے تمام مسلمان مردو خواتین سے خواہش کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کریں اور اپنی آمد کے ساتھ ساتھ علاقہ کے غیر مسلم برادران کو بھی ساتھ میں ضرور لائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×