آئینۂ دکن
مسجد مظہر الله و صابرہ روبرو جل پلی گیٹ میں اصلاحی مجلس، مولانا خواجہ نذیر الدین سبیلی کا خطاب

حیدرآباد: 13؍دسمبر (عصرحاضر) حافظ محمد سعد الرحمن صدیقی کی اطلاع کے بموجب مسجد مظہر اللہ و صابرہ روبرو جل پلی گیٹ ائیرپورٹ روڈ حیدرآباد میں بہ تاریخ 17؍دسمبر بروزِ ہفتہ بعد نمازِ مغرب اصلاحی مجلس منعقد ہوگی۔ اس مجلس سے ریاست کے معروف و مؤقر عالم دین حضرت مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی صاحب دامت برکاتہم ناظم جامعہ عائشہ نسوان مادنا پیٹ حیدرآباد کا خصوصی خطاب ہوگا۔ حافظ خلیق الرحمن صدیقی مسعودی و خانوادۂ منظور نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر ربط کریں:9959573559