آئینۂ دکن

مرکز نظام الدین کے حوالے سے متعصب میڈیا کا کردار اتفاق نہیں سوچی سمجھی سازش ہے: مولاناعبدالقوی

حیدرآباد: 31؍مارچ (عصر حاضر) مرکز نظام الدین دہلی کے حوالے سے اس وقت ملک کا متعصب میڈیا جو ہوّا کھڑا کیا ہوا ہے‘ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ اس لیے کہ مرکز میں لوگوں کا رُک جانا حکومت کے روکنے کی وجہ سے تھا۔ بجائے اس کے کہ ان سے کوئی ہمدردی  کی جاتی اُلٹا انہیں رسوا کرنے اور ملزم بتانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ریاستی رابطہ مدارسِ عربیہ اسلامیہ تلنگانہ کے صدر مولانا عبدالقوی صاحب ناظم ادارہ اشرف العلوم ٹرسٹ حیدرآباد نے بورڈ کی جانب سے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا سید ارشد مدی اور حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہما کے موقف سے اتفاق کرتا ہوں‘ نیز مسلمانوں سے بھی خواہش کرتا ہوں کہ اس نازک موقع پر مرکز کے سلسلے میں متضاد بحثوں کو بند کرکے صرف ضرورت کی بات کریں۔ حق تعالی خیر کا معاملہ فرمائے۔ آمین

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×