آئینۂ دکن

طلباء و طالبات خیرخواہی اور ہمدردی کے جذبہ کو فروغ دیں

حیدرآباد: 19؍اکتوبر (عصرحاضر) رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی بے داغ اور پاکیزہ زندگی دنیا جہاں کے سارے ہی طبقات کے لیے  بہترین نمونہ ہے اور رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی ترسٹھ سالہ مبارک زندگی ہر طبقہ کے۔ ساتھ خیرخواہی میں گزری طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ اپنے سے متعلق ہر فرد کے ساتھ خیرخواہی کریں اور اپنی طرف سے بھلاءی پہنچانے کی کوشش کریں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا نے مدینہ پبلک اسکول حمایت نگر کے جلسہء سیرت النبی سے خطاب کرتے ہویے کیا اور کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بہترین اور مثالی سلوک کے ذریعہ پوری دنیا کو بتلایا کہ ہمیں کس کے ساتھ کس طرح کا سلوک کرنا چاہییے ۔
مختف واقعات کا حوالہ دیتے ہویے  مولانا نے طلباء و طالبات سے کہا کہ اپنی عملی زندگی سے اپنے اخلاق کا مظاہرہ کریں مولانا نے مرحوم کے یم عارف الدین صاحب کی علمی۔ کوششوں کو سراہتے ہویے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی کو علم کی روشنی پھیلانے اور اگلی  نسلوں میں علم کا دیا جلانے کا جو جذبہ پیدا کیا وہ ناقا بل فراموش ہے محترمہ ماریہ تبسم صاحبہ نے مرحوم کے اس مشین کو آگے بڑھانے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ یقینا خوش آیند اور قابل تحسین ہے  ۔۔۔اس پروگرام میں قرات نعت اور دیگر فنی میدانوں میں اول دوم سوم آنے والے طلباء و طالبات کو محترمہ ماریہ   تبسم صاحبہ ڈاءرکٹر مدینہ پبلک اسکول اور مولانا غیاث احمد رشادی کے ہاتھوں   اسنادات تقسیم کیے گیے اور دعاء سے اس اجلاس کا اختتام‌ہوا اجلاس کے آغاز میں طلباء و طالبات نے اردو اور انگریزی میں سیرت کے موضوع پر موثر تقریریں پیش کیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×