آئینۂ دکن

لاتور کے تمام مدارس کو 31؍مارچ تک تعطیل رہے گی

لاتور: 16؍مارچ (ساجد قاسمی) مجلس علماء ضلع لاتور کی نگرانی میں نظمائے مدارس کا ہنگامی اجلاس آج بتاریخ 16؍مارچ  منعقد ہوا جس میں یہ طے کیا گیا کہ آج جس طرح ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 16؍مارچ سے 31 مارچ تک تمام سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں کو تعطیلات دینے کے لیے کہا گیا ہے اس پر عمل کرنے کے لئے مشورہ کیا گیا سب کے مشورے سے یہ طے پایا کہ جلد سے جلد جمعرات سے پہلے بچوں کے امتحانات لے کر تمام مدارس اپنی اپنی صوابدید پر بچوں کی تعطیلات کر دیں اور گھروں کو روانہ کریں مجلس علماء لاتور کے ذریعے اس اعلان کی تشہیر کے بغرض اطلاع کی جارہی ہے ہے کہ اپنی صوابدید کے مطابق عمل کی گنجائش ہے
اس موقع پر سرپرست مجلس علماء ضلع لاتور حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب قاسمی، حضرت مولانا عبدالجبار صاحب مظاہری صدر مجلس علماء، علاوہ تمام مدارس کے نظماء محمد یعقوب صاحب مدرسہ خیرالمدارس، حافظ محمد یوسف صاحب محمدی مدرستہ البنات، مفتی اویس قاسمی مدرسہ مصباح العلوم، مولانا محمد اسرائیل صاحب رشیدی ناظم مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ, مولانا انعام الحق محمدی مدرسہ مشکوۃالعلوم کولپہ، مولانا محمد جاوید صاحب رشیدی اور مولانا مفتی عبدالخالق صاحب قاسمی مدرسہ اشرف العلوم محمودیہ بابل گاؤں و دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×