آئینۂ دکن

لجنۃ العلماء تلنگانہ و آندھرا کے اراکین شوری کا اہم اجلاس

حیدرآباد: 25؍جنوری (عصر حاضر) حافظ محمد عبد الغفار مجاہد معتمد لجنۃ العلماء کی اطلاع کے بموجب 30 جمادی الاول مطابق 26 جنوری 2020 بروز اتوار صبح 11:00 بجے تا 3:00 بجے دن بمقام المدرسۃ الدینیۃ احیاء العلوم نزد مسجد عمر فاروق یوسف نگر ٹپہ چبوترہ اراکین شوری لجنۃ العلماء کی تشکیل جدید کے بعد پہلا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت حضرت مولانا محمد ظلال الرحمٰن صاحب فلاحی (صدر لجنۃ) فرمائیں گے اور حالات حاضرہ کے تناظر میں مفتی شاہ محمد نوال الرحمٰن صاحب دامت برکاتہم (شیخ الحدیث بانی و مہتمم دارالعلوم شکاگو) کا بصیرت افروز خطاب ہوگا

نظام العمل اجلاسِ شوریٰ
صبح ۱۱ بجے سے ۳ بجے تک
(۱)قرات (۲)نعت
(۳)خطبہ صدارت
محترم مولانا ظلال الرحمٰن صاحب فلاحی زیدمجدہم صدرِعالی قدر لجنۃالعلماء
(۴)فرقِ ضالہ وملل باطلہ پر ماہانہ یا سہ ماہی محاضرات
(۵)درسِ قرآن/درسِ حدیث/درسِ فقہ کی توسیع کی عملی تجاویز
(۶)اجلاسِ شوری کو بامقصد بنانے کی تدابیر
(۷)لجنۃ کے مالیہ کے استحکام کی شکلیں
(۸)ارکان تحریری/تقریری تجاویز
۱ بجے تا ۲ بجے خطاب و دعا  حضرت مولانا مفتی شاہ محمد نوال الرحمٰن صاحب مدظلہم
سوادوبجے نمازِ ظہر
بعدہْ ظہرانہ
اس شورائی اجلاس میں اراکین شوری کے علاوہ تمام علماء کرام سے شرکت و مفتی صاحب کے بصيرت افروز خطاب سے استفادہ کی درخواست ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×