آئینۂ دکن

لجنۃ العلماء تلنگانہ و آندھرا کے زیر اہتمام مدارس اسلامیہ کے طلباء و طالبات کا تقریری مسابقہ

حیدرآباد: 14/جنوری (عصرحاضر)
حافظ محمد عبد الغفار مجاہد القاسمی معتمد لجنۃ کی اطلاع کے بموجب انشاءاللہ بتاريخ 20/ جمادی الاولی 1441ھ مطابق 16/ جنوری 2020 ء بروز جمعرات صبح (8:00) تا(5:00) شام AKM فنکشن ہال کاروان روڈ یوسف نگر ٹپہ چبوترہ حیدرآباد میں بین المدارس الاسلامیہ تقریری مقابلہ منعقد ہو رہا ہے اس سال طلباء کرام کو دو طبقات منقسم کیا گیا ہے طبقہ اولی میں عربی چہارم تا عربی ششم بعنوان "نئی نسل میں ذہنی، فکری، عملی ارتداد کی لہر اور علماء کی ذمہ داری” اور طبقہ ثانیہ میں عربی اول تا عربی سوم بعنوان "تحصیل علم دین میں اخلاص و اختصاص کی اہمیت” الحمد للہ ان دونوں عناوین پر تقریباً سو طلباء تقاریر پیش کر رہے ہیں اور طالبات کا مسابقہ اسی دن فیض گاہ صوفی غلام محمد صاحب رح حدا کالونی آصف نگر میں "اسلامی عائلی قوانین خواتین کے حق میں رحمت ہیں” کے عنوان پر تقریباً 70 طالبات تقاریر پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ لجنۃ العلماء گزشتہ بیس سالوں سے مدارس دینیہ اسلامیہ میں زیر تعلیم و تربیت طلباء کرام میں ذوق مسابقہ پروان چڑھانے اور ان میں شوق مطالعہ پیدا کرنے کے لئے پابندی کے ساتھ تقریری مسابقہ منعقد کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×