آئینۂ دکن

حیدر نگر کوکٹ پلی میں فتنہ شکیل بن حنیف کی تبلیغ کرتا ہوا ایک شخص پکڑا گیا

حیدرآباد: 13؍دسمبر (عصرحاضر) مولانا وجیہ الدین قاسمی ناظر مجلس تحفظ ختم نبوت کی اطلاع کے بموجب تحفظ ختم نبوّت سری لنگم پلی کے زون حیدر نگر کوکٹ پلی میں شکیل بن حنیف کا ماننے والا ایک شخص اس فتنے کی تبلیغ کرتا ہوا پایا گیا۔ یہ شخص بنگال کا متوطن ہے، گجرات کے شہر سورت جاکر کٹر شکیلی بنا، وہاں بیعت کی، اور اس کی تبلیغ کی غرض سے وہاں سے حیدر آباد آیا۔ آج علی الصبح فجر کے بعد علاقہ حیدر نگر کوکٹ پلی میں یہ شخص فتنہ کا پرچار کرتا ہوا پکڑا گیا ۔ تحفظ ختم نبوت حلقہ شیر لنگم پلی کے صدر مولانا سرورحامدصاحب قاسمی اور نائب صدر ختم نبوت حلقہ شیر لنگم پلی و صدر مجلسِ العلماء و الحفاظ شیر لنگم پلی الحاج حافظ سید طاہر حسین صاحب نے شکیلیت سے متاثرہ شخص کو سمجھایا بعد ازاں اس آدمی پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔اللہ تعالیٰ تمام رفقاء ختم نبوت کی کوششوں کو قبول فرمائیں آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×