آئینۂ دکن

تلنگانہ کے بزرگ عالم دین مولانا قاضی سمیع الدینؒ نرساپوری کی وفات دینی وملی خدمات کے میدان میں بڑا نقصان

حیدرآباد: 8/اگست (راست) حضرت مولانا قاضی سمیع الدین نرساپوری ریاست تلنگانہ کے بزرگ عالم دین تھے، وہ اپنے حسن اخلاق، تحمل، اصابت رائے، مزاج کے اعتدال اور تعلیمی اور اصلاحی خدمات کی وجہ سے ہر حلقہ میں مقبول تھے اور عزت و اعتبار کی نظر سے دیکھے جاتے تھے؛ انہوں نے تلنگانہ اور خاص کر اپنے وطن میں ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں؛ وہ دارالعلوم دیوبند کے قدیم فضلا میں تھے، ایک عرصہ تک مجلس علمیہ متحدہ آندھرا پردیش کے نائب ناظم رہے، جمعیۃ علماء تلنگانہ کے اہم ذمہ داروں میں تھے، وہ جہاں بزرگ علما کے درمیان مقبول تھے، وہیں نوجوان فضلا کے بھی محبوب بھی تھے، وہ طویل عرصہ سے وقف بورڈ کی طرف سے قاضی تھے اور نکاح پڑھانے کے علاوہ لوگوں کے آپسی نزاعات اور میاں بیوی کے باہمی اختلافات کو حل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے تھے، ان کی وفات دینی و ملی خدمات کے میدان میں بڑا نقصان ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور ملت اسلامیہ کو ان کا بدل عطا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×