آئینۂ دکن

اجتماعی طور پر مسجد میں جماعت جیسے اہم عمل کو موقوف کر دینا درست نظر نہیں آتا

حیدرآباد: 20؍مارچ (عصر حاضر) فقیہ العصر مولانا خالد سیف الله رحمانی سکریٹری و ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کو کورونا وائرس کے قہر کے سلسلہ میں یہ پیغام دیا کہ اس وقت کورونا وائرس کی ستم انگیزی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جن قوموں کو اپنی ٹیکنالوجی پر غرور ہے اور انھوں نے اپنی عقل کو خدا سمجھ رکھا ہے، وہ بھی اس ناقابل دید چھوٹے سے وائرس کے مقابلہ اپنی عجزو درماندگی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انفرادی طور پر متأثرین کو پابند کیا جا سکتا ہے کہ وہ مسجد میں جماعت میں شریک نہ ہوں؛ لیکن اجتماعی طور پر مسجد میں جماعت جیسے اہم عمل کو موقوف کر دینا درست نظر نہیں آتا. اگرکوئی شخص بیمارہو تو اسے اپنی استطاعت کے مطابق علاج کی فکرکرنی چاہئے، اور کوئی دوسرا شخص بیماری سے دو چار ہو تو اس کی مدد کرنی چاہئے، اس کا تعلق انسانیت کے ساتھ رحم سے ہے، اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم زمین والوں پر رحم کرو تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم فرمائے گا (ترمذی)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×