آئینۂ دکن

بہوجن کرانتی مورچہ کے بھارت بند کو کامیاب بنانے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی اپیل

حیدرآباد،27 جنوری (پریس ریلیز)ظلم کے خلاف آواز بلند کر نا اور اس مقصد کے لئ جو آواز اٹھے اس کو قوت پہنچانا بحیثت مسلمان ہم سبھوں کا شرعی فریضہ ہے، سی اے اے ، این آرسی اور این پی آر  کے پہلے قدم کے طور پر شہریت ترمیم قانون کی ظالمانہ کوششیں جاری ہیں ، جن کا مقصد ہندوستان پر منوواد کو مسلط کرنا اور مسلمانوں اور دلتوں کو ان کے وطن سے محروم کردینا ہے ، حکومت کی ان ناپاک سازشوں کے خلاف بہو جن کرانتی مورچہ نے 29؍ جنوری 2020ئ کو ’’ بھارت بند‘‘ کا اعلان کیا ہے ، اس مورچہ میں جناب وامن مشرام جیسا دلت لیڈر اور حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی جیسے معتبر اور صاحب نظر عالم دین شامل ہیں؛ اس لئے تمام مسلمانوں، انصاف پسند شہریوں اور ابنائے وطن سے درخواست ہے کہ وہ اس بند میں بھر پور تعاون کریں ، یہ ملک سے قوم سے ملت سے اور مظلوموں سے محبت کا عین تقاضا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×