آئینۂ دکن

انجمن ترقی اردو کی اردو کے مسائل پر کلکٹر کریم نگر سے نمائندگی

عبد الصمد نواب معتمد انجمن ترقی اردو کی اطلاع کے بموجب کل بروزچہارشنبہ30ستمبر ایک وفد نے کلکٹر جناب ششانکا صاحب کریم نگر سے ملاقات کی اور ایک معروضہ پیش کیا جسمیں یہ مطالبہ کیا کہ
تمام سرکاری محکمہ جات کے سائن بورڈ،سرکیولر، اعلانات، اشتہارات، اور افسران کے نام معہ عہدے بزبان اردو بھی جاری کریں اور بالخصوص شعبہ تعلیم وتدریس سے متعلق نوٹس اور صحافتی بیانات جو حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں کی جانب سے جاری کئے جاتے ہیں وہ بھی بزبان اردو جاری کرنے کا حکم صادر فرمائیں
ان تجاویز پر ضلع کلکٹر نے اس بات کا تیقن دیا کہ اس جانب مثبت پہل کی جائے گی. اور فوری تمام محکمہ جات کے افسران کو احکامات جاری کئے جائیں گے.
اس موقع پر عبد الصمد نواب معتمد انجمن ترقی اردو
سرور شاہ بیابانی صاحب نائب صدر انجمن افضل محی الدین
سید خواجہ اظہر الدینسید مطہر الدین مرزا شوکت
شجیع الدین کے علاوہ
عبد المجید اشتیاق اراکین انجمن ترقی اردو موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×