آئینۂ دکن

کاماریڈی میں جلسہ پیام سیرت مصطفیﷺ کو کامیاب بنانے مفتی محمود زبیر قاسمی کی اپیل

حیدرآباد: 4؍ڈسمبر (پریس ریلیز) مولانا نوراللہ خان سکریٹری جمعیۃ علماء کے مطابق حضرت مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے جلسہ پیام سیرت مصطفٰی ﷺمیں عامۃ المسلمین سے زیادہ زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ و اخلاق حسنہ سے واقفیت کیلئے جلسہ پیام سیرت مصفطی ﷺکا انعقاد بتاریخ 7؍ڈسمبر 2019،بروز ہفتہ ،بعدنماز عشاء مسجد نور، اندرا نگر کالونی کاماریڈی بصدارت حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صاحب صدرجمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش عمل لایا گیا ہے ۔ جلسہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا پی یم مزمل صاحب ولا جاہی دامت برکاتہم ، حضرت مولانا ابرار الحسن رحمانی قاسمی کے بصیرت افروز خطابات ہوں گے جبکہ مقامی مقررین مولانا مفتی ریحان خان قاسمی اور مولانا مفتی عمران خان قاسمی ودیگر علماء وقائدین شرکت فرمائیں گے۔نوٹ: جو احباب شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ اجتماعی سواری کے انتظامات کے لئے 9989958716 نمبر پر ربط کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×