آئینۂ دکن

خانقاہ چشتیہ صابریہ یوسف گوڑہ کی ماہانہ اصلاحی مجلس

حیدرآباد: 9؍دسمبر (پریس نوٹ) محمد عبدالکریم قاسمی کی اطلاع کے بموجب خانقاہ چشتیہ صابریہ رحمت نگر یوسف گوڑہ حیدرآباد دکن میں مورخہ 10/12/2022 بروز ہفتہ ماہانہ مجلس تزکیہ نفس و اصلاح قلب زیرسرپرستی جانشین قطب دکنؒ حضرت العلامہ مولانا حافظ وقاری الحاج شاہ محمد نور الحق قریشی قاسمی چشتی صابری صاحب دامت برکاتہم منعقد کی جائے گی۔ جس میں بعد نماز ظہر مجلس درود شریف ،بعد عصرمراقبہ ، بعد مغرب بیان، بعد نماز عشاء ذکر بالجہر ودعاء  بعدہ عشائیہ ہوگا۔
عامۃ المسلمین سے بالعموم اور وابستگان سلسلہ سےبالخصوص درخواست ہےکہ شرکت فرماکراستفادہ فرمائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×