آئینۂ دکن

مسجد معراج کرماگوڑہ میں خدامِ دین ٹرسٹ کا پہلا اجلاسِ عام

حیدرآباد: 25؍ستمبر (پریس ریلیز) مولانا الیاس حسین نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ،، خدام دین ٹرسٹ،، جو ملت کےقابل احترام ومعظم طبقہ کی ناگہانی حالات میں مددونصرت کے لئے قائم کیا گیا ادارہ ہے بفضل اللہ یہ ٹرسٹ اکابر کی سرپرستی ونگرانی میں اپنے مقاصد کے حصول کے لئے سرگرم عمل ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں علماء ائمہ و اساتذۂ مدارس اس کے ممبر بن چکے ہیں۔ اس کا پہلا اجلاس عام 28؍ ستمبر بروز ہفتہ بعد عشاء مسجد معراج کرما گوڑہ سعیدآباد میں منعقد ہوگا ۔ یہ اجلاس کا انعقاد سید الملت عارف بااللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی مدظلہ کی سرپرستی اور ترجمان اہل سنت نمونۂ سلف  حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب مدظلہ صدارت میں ہوگا۔ مولانا سید نذیر احمد قاسمی صاحب خطبہ استقبالیہ اور ٹرسٹ کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔ مفتی عرفان صاحب قاسمی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ حافظ وقاری محمد شوکت اللہ غوری صاحب قرات کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوگا جبکہ دربارِ رسالت مآبﷺ میں معروف دکنی نعت خواں حافظ علیم الدین واحد صاحب رسالت میں نذرانہ عقیدت ومحبت پیش کریں گے ۔
دینی خدمات سے وابستہ تمام خدام بالخصوص ائمہ خطباء اساتذۂ مدارس و خدام سے اس پروگرام میں شرکت و استفادہ کی درخواست ہے ۔ مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں: 9347593211_ 9700145246

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×