حیدرآباد و اطراف
لاک ڈاؤن کے لیے مرکزی حکومت سے جاری 75؍اضلاع میں تلنگانہ کے 5؍اضلاع شامل
حیدرآباد: 22؍مارچ (عصر حاضر) کورونا وائرس کے تیزی سے سدباب کے لیے ملک بھر میں احتیاطی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے‘ اس موقع پر مرکزی حکومت نے ملک بھر کے 75؍اضلاع میں لاک ڈاؤن کا حکم جاری کیا ہے‘ جس میں تلنگأنہ کے پانچ اضلاع حیدرآباد ، رنگاریڈی ، سنگاریڈی ، میڑچل ، بھدرری – کوتہ گوڈم شامل ہیں۔ ریاسی حکومت نے اس پر مزید اقدام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پوری ریاست میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔
وزیر اعلی نے اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کا تیقن دلایا کہ آپ کو کسی بھی چیز سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے‘ سفید راشن کارڈ کے حامل افراد کو 12؍کیلو چاول اور 1500؍روپیے دئیے جائیں گے جو چار پانچ دن میں تمام ڈیلرس کے ذریعہ عوام تک پہنچ جائیں گے۔ اسی طرح ضروری سامان کی خریداری کے لیے ہر گھر سے ایک فرد کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔