آئینۂ دکن

مدرسہ مصباح الہدیٰ کاماریڈی کے زیر اہتمام جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید وختم درس بخاری شریف

کاماریڈی: 12؍نومبر (پریس ریلیز) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیت علماء کاماریڈی نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ کاماریڈی کی بافیض دینی، علمی، دعوتی وروحانی درسگاہ مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور و مدرسۃ الصالحات کا جلسۂ تکمیلِ حفظ قرآن مجید و درس ختم بخاری شریف عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب مدظلہ (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) کی صدارت،اور مقرر ذیشان حضرت مولانا امیراللہ خان صاحب قاسمی دامت برکاتہم (نائب صدر رابطۂ مدارس عربیہ اسلامیہ تلنگانہ) کی نگرانی میں مؤرخہ ۲۰ ربیع الثانی ۱۴۴۴ھ مطابق 16 نومبر 2022ء بروز چہارشنبہ بعد نمازِ عشاء بمقام احاطۂ مدرسہ ہذا انشاء اللہ منعقد ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق اس پروقار اجلاس میں حفظ قرآن مجید مکمل کرنے والے باسعادت 10طلباء کرام اور ایسے ہی مدرسۃ الصالحات کاماریڈی کی 7 طالبات جنہوں نے دورۂ حدیث (تکمیل بخاری شریف) مکمل کرکے سندِ فراغت حاصل کررہی ہیں، ان تمام فارغ طلباء وطالبات کی دستار وخمارِ فضیلت بھی انشاء اللہ پیش کیجائے گی۔ نیز اس جلسہ سے ملک کے ممتاز و مایہ ناز اکابر علماء کرام بالخصوص طوطیِ ہند حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب والاجاہی دامت برکاتہم (خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور) وصاحب نسبت بزرگ عالم دین ومقرر شیریں بیان حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب قاسمی مدظلہ (نظام آباد وخلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم) وصاحب نسبت نوجوان عالم دین حضرت مولانا مفتی عبدالرشید شیداء صدیقی مدظلہ (صاحبزادہ وجانشین حضرت مولانا الشاہ منیر احمد صاحب ممبئی دامت برکاتہم) شرکت فرما کر بصیرت افروز خطاب بھی فرمائیں گے۔ واضح رہے کہ اسی دن خواتین اسلام کے لیے صبح 10 بجے سے اے کے گارڈن فنکشن ھال راماریڈی روڑ پانی کی ٹانکی کاماریڈی میں خصوصی پردہ کے نظم کے ساتھ درسِ ختمِ بخاری شریف کا انعقاد عمل میں آئے گا،
لہذا عامۃ المسلمین سے اس مبارک و مسعود اجلاس میں شرکت و استفادہ کی پرخلوص گذارش حافظ محمد تقی الدین منیری حافظ محمد عبد الحلیم نقشبندی حافظ محمد ثمیر حافظ محمد سراج الدین ودیگر ابنائے قدیم نے دعوتی گشت مہم شروع کرتے ہوے کی ۔
مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ فرمائیں۔
9949745451_9030285520
9676812737_9032187864

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×