آئینۂ دکن

اصلاحِ معاشرہ کی مؤثر شکلوں کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت

کاماریڈی: 5؍دسمبر (پریس نوٹ) معاشرہ کی اصلاح اسی وقت ممکن ہے، جب ہم اپنی ذات کی اصلاح سے کام شروع کریں، حضرات صحابہؓ کرام کے دلوں میں اللہ سبحانہ وتعالی ورسول مقبولﷺ کی محبت و عظمت بھری ہوئی تھی، اسی لئے معاشرہ سب سے اچھا معاشرہ بن گیا تھا، آج پھر ضرورت اس بات کی ہے کہ اللہ کا ڈر وخوف کے ساتھ رسول اللہﷺ کی صحیح محبت وعقیدت پیدا کی جائے، رسول اللہﷺ کے بتائے ہوئے طریقے یعنی سنتوں کے مطابق عمل کیا جائے تو پورا معاشرہ درست ہوجائے گا، جمعیۃ علماء ہند کی اصلاح معاشرہ مہم کا آغاز کاماریڈی سٹی جمعیۃ علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی وقاسمی نے کیا نیز سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ معاشرہ کی اصلاح کے لئے ضرورت اس بات کی ہیکہ ہر محلہ میں ایک سماج سدھار کمیٹی بنائی جائے جسمیں علاقہ کے بڑے لوگوں کی رہنمائی ہو وہ گلی محلہ میں گشت کرکے لوگوں کو معاشرہ میں پھیلی ان سنگین بیماری کی طرف توجہ دلائیں جو کے کینسر کی طرح تیسرے اسٹیج پر ہے اس سلسلہ میں سخت محنت کی ضرورت ہے جس سے کہ معاشرہ میں پھیلی برائیوں کو ختم کیا جاسکے اُسکا طریقہ یہ ہو کہ گھر گھر جا کر گشت کے ذریعہ اس مہم کو لوگوں تک پہچائیں اگر مسلسل ہم اس طرح کی محنت جاری رکھیں گے تو انشاء اللہ ہمارے سماج میں سدھار آئیگا دینی اعتبار سے عقائد کے اعتبار سے اعمال کے اعتبار سے رسم و رواج کے اعتبار سے ظلم و ستم کے اعتبار سے ہر طرح سے سماج میں سدھار آئیگا آج مسلمانوں کو عدالتوں میں اپنے چھوٹے سے چھوٹے مقدمات کو حل کرانے کے لیے وقت اور مال دونوں کی بربادی ہوتی ہے اور سالوں کاٹنے کے بعد رنجیشیں الگ بڑھ جاتی ہے ضرورت اس بات کی ہیکہ ہم ان کے آپسی اختلافات کو دور کیا جاے تاکہ امت کا مال اور وقت ضائع ہونے سے بچ جائے ۔ شادی بیاہ میں آج جو رسم و رواج کا چلن عام ہوچکا ہے وہ مسلمانوں کا طریقہ نہیں ہے شادی بیاہ میں فضول خرچی کرنے والے لوگوں کے پاس جاکر اُن کو سمجھانا چاہئے اور محلہ اور بستی کا ماحول سنت کے مطابق رسم ورواج سے پاک شادیوں کا چلن عام کیا جائے اس طرف بھی توجہ دلانے کی بھی ضرورت ہے کہ بچیوں کو والدین اسکول و کالج میں داخل کروا کر مطمئن بیٹھ جاتے ہیں انکو چاہئے کہ اُن کے جانے سے آنے تک نگرانی رکھنی چاہئے علماء کرام سے دینی و دنیاوی ہر کام میں رہبری و رہنمائی حاصل کی جائے تب ہی سدھار ممکن ہے، مفتی محمد فصیح الدین ندوی صاحب ناظم اصلاح معاشرہ کمیٹی وصدر سٹی جمعیۃ علماء حیدرآباد نے بھی قرآن وسنت کی روشنی میں تفصیلی خطاب فرماتے ہوئے اصلاح معاشرہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان فجر کی نماز میں سوفیصد آئیں اس کی فکر کی جائے عبادات کی پختگی کے ساتھ معاملات کے سدھار کی فکریں کی جائے اپنے گھر اولاد اور امت مسلمہ کے افراد کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ اصلاح معاشرہ مہم کے سلسلے میں مسجد قباء کاماریڈی میں منعقدہ اجلاس کی سرپرستی حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر ضلعی جمعیۃ علماء نے کی جبکہ نگرانی اور نظامت کے فرائض پروگرام کے روح رواں مولانا مفتی عمران خان قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی ورکن اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا نے بحسن خوبی انجام دیا اجلاس کا آغاز حافظ عبدالرازق صاحب کی قرات کلام پاک عزیز الدین عزیز صدر حلقہ اسلام پورہ نے حمد باری تعالیٰ سے کیا رسول مقبولﷺ کی شان اقدس میں ھدیہ نعت سید برھان وابرار نے پیش کیا۔ حافظ محمد سردار خان صاحب ومحمد عبدالکریم صدر مسجد قباء ونوجوانان اسلام پورہ نے مہمانوں کا استقبال کیا، حافظ محمد یوسف حلیمی انور جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا، اجلاس میں علماء ائمہ حفاظ کرام کے علاؤہ محمد مجیب الدین صاحب سرپرست جامع مسجد مرکز محمد جاوید علی صدر مسجد محمود اشرف الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری ضلعی جمعیۃ علماء کاماریڈی مولانا نظر الحق قاسمی مولانا منظور مظاہری مقامی جمعیۃ حافظ محمد تقی الدین منیری پریس سکریٹری حافظ محمد امتیاز کاشفی مولوی شیخ نورالالیاس صاحب محمد امجد کونسلر پرویز محمد اسماعیل خازن جمعیۃ کاماریڈی اردو صحافت سے وابستہ افراد بالخصوص محمد عبدالرحمن صاحب وکارکنان جمعیۃ کے علاؤہ عامۃ المسلمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×