آئینۂ دکن

سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام جلسہ اعترافِ خدمات حضرت مفتی عبدالمغنی مظاہریؒ

حیدرآباد: 18؍اگست (پریس نوٹ) مولانا محمد مصدق القاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق انشاءاللہ 19اگسٹ بروز جمعرات بعد عشاء مسجد اکبری اکبر باغ میں جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام ریاست کے ممتاز عالم دین حضرت مولانامفتی محمد عبد المغنی مظاہری صاحب رحمہ اللہ کے اعتراف خدمات کے لئے ایک جلسہ عام منعقد ہوگا۔ حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب مدظلہ صدارت فرمائیں گے۔ اور ریاست کے دینی ملی و سماجی شخصیات کے علاوہ رفاہی تنظیموں کے ذمہ داران اظہار خیال کریں گے۔ حضرت مفتی صاحب کے تلامذہ،منتسبین متعلقین ،محبین،اورتمام اراکین جمعیت علماء اور عوام الناس سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔ رابطہ کے لیے فون نمبر9247555916

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×