آئینۂ دکن

مفتی عبد المغنی مظاہری اگلی میعاد کے لئے جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے متفقہ طور پر صدر منتخب

حیدرآباد: 26؍جون (عصرحاضر) مولانا سید نذیر احمد یونس صاحب قاسمی سیکرٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق 24 / جون 2021 ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد اشرف خواجہ باغ میں جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے انتخاب کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، یہ اجلاس مفتی محمد عبد المغنی صاحب کی سرپرستی اور مولانا محمد عبد القوی صاحب کی صدارت میں ہوا، حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب بحیثیت مبصر شرکت فرمائی، قاری محمد یونس علی خان صاحب نے قرأت کلام پاک سے اس اجلاس کا آغاز کیا، مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب نے ابتدائی کلمات پیش کئے، مولانا محمد عبد القوی صاحب نے جمعیۃ علماء کی اہمیت اور ملک کے موجودہ نفرت زدہ ماحول کی سنگینی اور اراکین جمعیۃ کو اس کے دفاع کے لئے کام کرنے کی طرف توجہ دلائی، حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے دستور کے مطابق انتخاب کے طریقہ کار کی وضاحت کی، اور جمعیۃ کے ملی، سماجی اور مذہبی خدمات کو مفصّل پیش کیا،اس کے بعد انتخاب کا عمل شروع ہوا، سب سے پہلے مفتی محمد عبد المغنی صاحب مظاہری تمام شرکاء اجلاس کی متفقہ رائے سے صدر منتخب ہوئے، مولانا محمد عبد القوی صاحب ،حافظ محمد غوث رشیدی صاحب ، مولانا عبد الملک مظاہری صاحب کو نائبین صدور، مفتی محمد معراج الدین ابرار صاحب خازن اور مولانا سید نذیر احمد یونس صاحب قاسمی سیکرٹری کو منتخب کیا گیا،مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب کو مفتی محمد عبد المغنی صاحب صدر سٹی جمعیۃ نے جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔ مفتی محمد تجمل حسین صاحب کی دعا پر یہ اجلاس ختم ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×