آئینۂ دکن

مولانا حافظ مقصود احمد طاهر چھٹی مرتبہ جمعیۃ علماء رنگاریڈی کے صدر منتخب

حیدرآباد: 15؍جون (عصرحاضر) پاسبان قوم و ملت محترم الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیت علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کے ایماء پر  مورخہ 13 جون 2021 بروز اتوار بعد نماز ظہر  جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم این ٹی آر نگر میں جمعیۃ علماء ہند رنگاریڈی کا ایک انتخابی اجلاس عمل میں آیا جس میں جناب مولانا مصدق القاسمی صاحب مدظلہ جنرل سیکرٹری سٹی جمعیۃ علماء ہند نے بطور مبصر شرکت فرمائی میٹنگ کا آغاز مفتی احمد عبید اللہ یاسر قاسمی کی تلاوت قرآن سے ہوا مولانا مصدق القاسمی صاحب مدظلہ جنرل سکریٹری سٹی جمعیت علماء ہند نے جمعیۃ علماء ہند کی خدمات کو تفصیل اور جامع انداز میں بیان کیا،آخر میں تمام شرکاء اجلاس کی رائے سے مولانا حافظ مقصود احمد طاهر بانی و ناظم جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم این ٹی آر نگر ایل بی نگر حیدرآباد کو چھٹی مرتبہ آئندہ میعاد کے لیے صدر منتخب کیا گیا ،مولانا محمد عظمت اللہ صاحب اور مفتی محمود احمد مظاہری صاحب کو نائب صدر اور محترم جناب ڈاکٹر محمد عباس خان صاحب کو جنرل سیکرٹری اور مفتی احمد عبید اللہ یاسر قاسمی کو معاون جنرل سکریٹری، جناب محمد مزمل صاحب کو خازن منتخب کیا گیا۔ ان کے علاوہ مولانا عبد الحکیم صاحب اور جناب یوسف صاحب کو بطور رکن منتخب کیا گیا بقیہ اراکین کے سلسلے میں آئندہ میٹنگ میں توسیع کا ارادہ کیا، اس موقع پر مولانا حافظ مقصود احمد طاهر صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند رنگاریڈی نے صدر عمومی مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ اور مولانا حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکرٹری ریاستی جمعیۃ علماء ہند اور تمام صدور و اراکین منڈلس کا شکریہ ادا کیا اور اس میعاد میں نئے عزائم کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×