آئینۂ دکن

امیرِ شریعت مفتی عبد الرزاق خان کی خدمات کی طویل فہرست آب زر سے لکھے جانے کے قابل

حیدرآباد: 28؍مئی (پریس ریلیز) مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ واے پی کی اطلاع کے بموجب امیرشریعت مدھیہ پردیش،شاگرد رشید شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ ونائب صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا مفتی عبد الرزاق خان صاحب علیہ الرحمہ داغ مفارقت دے گئے، حضرت ملک وملت کی ان وفاکیش ہستیوں میں سے تھے جنہوں نے جنگ آزادی میں بھی حصہ لیا اور اپنی پوری زندگی ملک وملت کی خدمت کے لئے وقف کردی۔ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی نے حضرت کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے آپ کو متعدد خوبیاں عطا فرمائی تھی اور ہمہ جہتی خدمات کے لئے منتخب کیا تھا، وہ مدھیہ پردیش کے امیر شریعت بھی تھے اور صدر جمعیۃ علماء بھی اور ساتھ ہی ساتھ ایک مدت تک نائب صدر جمعیۃ علماء ہند کے طور پر بھی خدمات انجام دی، مولانا مرحوم حضرت مدنی نوراللہ مرقدہ کے شاگردرشید اورتربیت یافتہ تھے بلکہ حضرت مدنی سے فدائیت کاتعلق رکھتے تھے۔
ملک وملت کیلئے آپ کی جدوجہد کا آغاز آزادی کی جنگ میں ہی ہوگیا تھا، آپ کی علمی،ملی وجماعتی خدمات کی ایک طویل فہرست ہے جو آب زرسے لکھے جانے کے قابل ہے، یقینا حضرت کا انتقال ایک بہت بڑا ملی خسارہ ہے، دعاء ہے کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے،جنت میں درجات عالیہ عطافرمائے اور ان کے پسماندگان کی نگہبانی فرمائے آمین ثم آمین۔
جماعتی رفقاء، اراکین جمعیۃ اور ارباب مدارس سے مفتی صاحب مرحوم کے لئے دعاء مغفرت اور زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×