آئینۂ دکن

غزہ پر اسرائیلی بربریت انسانی حقوق کی پامالی کا بدترین ثبوت

حیدرآباد:17/مارچ(عصر حاضر)مولانا سید نذیر احمد یونس قاسمی( سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد) کی اطلاع کے بہ موجب مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری (صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد )نے اپنے صحافتی بیان میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہاخباری ذرائع کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی جانب سےمسلسل ہونے والی بم ماری میں شہیدوں کی تعداد 56 تک پہنچ چکی ہے؛ جس میں 14 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ چار روز کے دوران 1000 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔وحشیانہ بمباری میں فلسطینیوں کے سیکڑوں گھر، 9 اور 13 منزلہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ عورتیں اور بچے پناہ کی تلاش میں غزہ کی گلیوں میں دوڑتے پھر رہے ہیں ۔ ان کی آہیں، سسکیاں اور فلک شگاف نعروں سے مسجد اقصی کے بام و در گونج رہے ہیں۔مفتی صاحب نے مزید کہا کہ ایسے موقع پر تمام اسلامی ممالک کو متحدہ پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اسرائیل کے خلاف موثر ترین اقدامات کرنے کی ضرورت ہے؛مگر افسوس کی بات ہے کہ عالم عرب کے حکمرانوں پر عجیب قسم کی غنودگی، نیم بے ہوشی اور سکتے کی کیفیت طاری ہے کہ جو بھی ظالم وجابر حکمران کوئی جھوٹا افسانہ وڈراما گھڑنےکے بعد جس پرامن اور بے ضرر قوم وملک پر حملہ اور یلغار کرکے اس کو تہس نہس کردے یا اس ملک کی بے گناہ عوام کو گولیوں، بموں اور فضائی حملوں سے بھون ڈالے، اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔مفتی صاحب نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لیے دعاؤں کا اہتمام کرے ،اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف رجوع کرے، اس کی بارگاہ میں سربسجود ہو، اس سے آہ وزاری کرے اور اپنے گناہوں سے توبہ تائب ہو نیز اسرائیل کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے ۔ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے حق میں اتنا تو ضرور کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×