آئینۂ دکن

بھارت بند کو جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کی تائید

حیدرآباد: 8؍ڈسمبر (پریس ریلیز) حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسان وطن عزیز کی تعمیر وترقی کا اہم حصہ ہیں‘ مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف اپنے مطالبات کو لے کرسنگھو ‘ٹیکری اور یوپی باڈر پر ڈٹے ہوئے ہیں اور کسان تنظیموں کی جانب سے 8؍ ڈسمبر کو  بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج کی تائید کرتے کرہوئے اظہار یکجہتی ظاہر کی اور کل بھارت بند کیلئے ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ صدر محترم نے دونوں ریاستوں تلنگانہ وآندھراپردیش کے جمعیۃ علماء کہ تمام ممبران سے بھارت بند میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے, اور کہا کہ ریاستی جمعیۃ علماء اور اس کے تمام ممبران کسانوں کی اس جد و جہد کو مضبوط بنائیں اور بھارت بند کو کامیاب کریں۔ ہم کسانوں کی لڑائی کے جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں, کسان مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے زرعی قوانین کے خلاف انصاف کی لڑائی لڑرہے ہیں ,کیونکہ مرکزی حکومت نے جو زرعی قوانین منظور کیے ہیں وہ کسانوں کے لئے نقصان دہ ہے ۔اور بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہمارے ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر چندر شیکھرراؤ نے بھی کسانوں کی حمایت اور بھارت بند کی تائید کا اعلان کیا ہے, واضح رہے کہ قائد جمعیۃ مولانا سید محمود اسعد مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر مولانا حکیم الدین صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ہند, اور ان کے رفقاء نے کسانوں کے احتجاج کے شروع دن سے ہی کسان یونین کے صدر چودھری نریش ٹکیٹ سے ملاقات کی اس تحریک میں یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا اور دہلی سرحدوں پر خیمہ زن کسانوں میں بھاری مقدار میں پھل تقسیم کئے اس کے علاوہ اور ان لوگوں کو جن جن چیزوں کی ضرورت تھی وہ چیزوں کو تقسیم کیا ۔نیز کسانوں کیلئے میڈیکل کیمپ لگا یا گیا ان کی طبی خدمات کے لئے ایمبولنس کا نظم کیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×